اننت ناگ//اچھ بل اننت ناگ میں فورسز پر کئے گئے گرینیڈ حملے میں ایک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہوئے۔ اتوار کی شام جنگجوؤں نے اچھہ بل چوک میں 96بٹالین سی آر پی اور پولیس کی ناکہ پارٹی پر گر ینیڈ داغا۔ جو ناکے پر موجود فورسز اہلکار کے نزدیک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔گرینیڈ دھماکہ کے فوراً بعد یہاں گولیاں چلنے کی آواز بھی سنی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقعہ پر فورسز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث یہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے کانسٹیبل سمارٹ گوش اور مقامی دکاندار اشفاق احمد دلال ولد غلام نبی اچھ بل زخمی ہوئے ، جن کو علاج معالجہ کے لئے ضلع اسپتال جنگلات منڈی اننت ناگ میں داخل کیا گیا ۔واقع کے فوراً بعد فورسز اہلکاروں نے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ۔