سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت نا گ میں اچھہ بل میںجنگجوئوں کے حملے میں ایک سب انسپکٹر سمیت سی آر پی ایس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار جنگجوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور سی آر پی ایس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ اگرچہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم سی آر پی ایس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایم ایل مینا اور ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔زخمی ہوئے عام شہری کی شناخت غلام رسول کے بطور ہوئی ہے۔ حملے کے فوراً بعد فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کردیں ہیں۔