سرینگر/جنوبی کشمیر کے بدورا،اچھہ بل علاقے میں جہاں گذشتہ روز فورسز اور جنگجوئوں کے مابین دن بھر معرکہ آرائی ہوئی تھی،پر منگل کو ایک مقامی طالب علم کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
ایک جنگجو اور ایک فوجی آفیسر گذشتہ روز اسی مقام پر معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ اس معرکے کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔
مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ 23سالہ نثار احمد میر ولد فیاض احمد میر ساکنہ چک اچھہ بل کی لاش آج صبح معرکے کی جگہ کی صفائی کے دوران بر آمد ہوگئی۔
پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لیکر اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
نثار گورنمنٹ ڈگری کالیج اننت ناگ میں فسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔