سرینگر// کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مقرر مقام اچھن کو سائنسی بنیادوں پر ترقی دینے کے سرکاری دعوئوں کے بیچ اب شہر کے انتہائی اہم ہائے وے بائی پاس اب کوڑا کرکٹ کیلئے نئی جگہ بن کر ابھر رہی ہے اور اس پہ طرہ یہ کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے شہر کو صاف رکھا جائے گا حالانکہ شہر کی اس اہم شاہراہ کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا دیکھ ،انتظامیہ بے حسی کا سنگین ارتکاب کررہی ہے ۔ نوگام سے پانتہ چھوک بائی پاس کے دوران دونوں طرف گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اطراف و اکناف سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو بائی پاس کے ہی دونوں طرف ٹھکانے لگایا جارہا ہے ۔بائی پاس کی بگڑتی شبیہ پر خاموش تماشا ئی کا ارتکاب کررہے ہائے واے اتھارٹی اور بلدیاتی ادارے اس بارے میں کارروائی کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کررہے ہیں ۔نوگام چوک سے پانہ چوک تک بائی پاس کے دونوں طرف شہر کے بیشتر علاقوں سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ سے آس پاس عفونت پھیل رہی ہے جبکہ سرینگر کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے آس پاس بھی کوڑے کے ڈھیر لگائے جارہے ہیں ۔نوگام کے ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ہائے وے اتھارٹی بائی پاس کو ترقی دینے اور اسے دیدہ زیب بنانے کے لئے کروڑوں روپے صرف کرنے کے دعوے کررہے ہیں لیکن دوسری طرف بائی پاس کے دونوں اطراف کو اچھن کی طرف کوڑے دان بنایا جارہا ہے اور مقامی فیکٹریوں ،دکانوں اور کار شوروموں سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو یہیں جمع کیا جارہا ہے ۔