سرینگر// سری نگر کے اچھن سید پورہ کے رہائشی گزشتہ پندرہ دنوں سے بجلی کی عدم دستیابی'پر محکمہ بجلی کے خلاف بر سر احتجاج ہے۔مقامی لوگوںکے ایک وفد نے بتایا کہ محکمہ بجلی کو وقتا فوقتا اس معاملے سے آگاہ کرنے کے باوجودابھی تک اس سلسلے میں کچھ اہم نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا’’بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام لوگ اور خاص طور پر طلبا کو ان سرد موسمی حالات میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک طرف فیس کی ادائیگی بھی متواتر طور پر ہو رہی ہے اور دوسری جانب جاری کردہ کٹوتی پروگرام پر بھی عمل نہیں کی جاتی،جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ محکمہ کے اعلیٰ افسراں اور انجینئر جلد ہی انہیں عذاب سے نجات دلائیں گے۔