جموں// اپولو ہسپتال کی جانب سے دہلی میں موٹاپے سے متعلق کانفرنس کاانعقاد کیاجس میں ہندوستان میں موٹاپے کی پریشانی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ا س دوران کانفرنس میں نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے تحت موٹاپے کو ملک کے لوگوں کیلئے بڑاچیلنج قراردینے پرغوروخوذ کیا۔ اس دوران مقررین نے بتایاکہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس ۔4) ، کے مطابق ہندوستان کی ون ۔ففتھ ، یا 20.7 فیصد خواتین جن کی عمر15 سے 49 سالوں کے بیچ ہے موٹاپے کی شکار ہیں۔ معروف ڈاکٹروں نے کہاکہ اس بیماری پرقابوپانے کیلئے مشترکہ کوششوں کوبروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔