سرینگر //نیشنل کانفرنس کار گزار صدر عمر عبدللہ نے بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کو اپنی حکمت عملی تبدیل کر کے 2019کے انتخابات کی تیاری شروع کرنے پر زور دیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کی آبائی ریاست گجرات میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں پر ہونے والے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دیگر ریاستوں میں بھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کو اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لا کر 2019کے انتخابات کی طرف دھیان دینا چاہئے۔انہوں نے اس دوران کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی جیت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوش آئندہ پیش رفت ہے ۔عمر نے الیکشن کمشنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی کے دبائو میں نہیں آیا ۔