Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

اپوزیشن اراکین کی مخالفت، طلاق ثلاثہ غیر قانونی قرار، لوک سبھا میں بل منظور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// حکومت نے شادی شدہ خواتین کے حقوق کی حفاظت کیلئے تین طلاق کا بل اراکین کی مخالفت کے درمیان لوک سبھا میںاکثریت  سے منظور کرایا۔بل پر اراکین نے بحث کی جس کے بعد زبانی ووٹ سے مسودہ قانون کو منظوری دی گئی۔ اس سے قبل وزیر قانون روی شنکر پرساد نے مسلم خواتین (شادی کے حقوق تحفظ) بل 2017 ایوان میں پیش کرتے ہوئے اسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ یہ بل آئین کے جذبات کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تین طلاق کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود مسلم خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک کے پیش نظر ایوان کا خاموش رہنا صحیح نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شادی شدہ خواتین کے حقوق کی حفاظت اور تین طلاق پر پابندی عائد کرنے کا التزام ہے۔ یہ بل ان خواتین کو بااختیار بنائے گا اور ان کے بنیادی حقوق کی قانونی طور پر حفاظت کی جاسکے گی ۔ تاہم بیجو جنتا دال، اے آئی اے ڈی ایم کے ، راشٹریہ جنتا دل، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور مسلم لیگ نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ مسلم نمائندوں نے اس کے التزامات کے بارے میں بات نہیں کی گئی۔ کانگریس اور بائیں بازو نے بل پیش کرتے وقت بولنے کا موقع نہ دئے جانے کی مخالفت کی۔ اسپیکر نے کہا کہ انہیں ضابطے کے تحت نوٹس نہیں ملا ہے لہٰذا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ اس کی مخالفت میں بائیں بازو کی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا۔کانگریس نے کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کی حمایت کرتی ہے لیکن مسدوہ قانون میں ایک شق پر اسے تحفظات ہیں جس کی ترمیم کی جانی چاہیے۔ بل کی مخالفت کرتے ہوئے ، بیجو جنتاد ل کے بھرت ہری مہتاب نے کہا کہ اس میں بہت سی غلطیاں ہیں، لہذا اس پر دوبارہ غور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض صورتوں میں گھریلو اختلافات بھی ہوسکتے ہیں اور اندرونی اختلافات بھی ممکن ہے ، لہذا سب کو جرم قرار نہیں دیا جاسکتا ۔بل میں طلاق کو قابل جرم مانا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون مسلم خواتین کے حق میں نہیں ہے اور اس کے پاس ہونے کے زیادہ معاملے سامنے آئیں گے ۔ این ڈی اے کے جے پرکاشن نارائن یادو نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تین طلاق کے بل کے التزامات درست نہیں ہیں۔ بل کے مسودے کی تیاری کرتے وقت مسلم نمائندوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے اے این جھا نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے اصل جذبے کے خلاف ہے ۔ آئین کی اصل روح کے خلاف کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا۔ حکومت کو اس بل پر دوبارہ غور کرنا چاہئے ۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اسد الدین اویسی نے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس میں جو التزامات رکھے گئے ہیں وہ بنیادی حقوق پر حملہ ہے ۔ یہ بل گھریلو تشدد کے شق کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بل کو مضبوط نہیں بنایا گیا ہے اور اس میں کئے جانے والے التزامات پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے ۔ آئی یو ایم ایل کے ای ٹی بشیر نے بل کو سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں جو شق ہیں ان میں خواتین کے حقوق اور ان کی حفاظت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل 25 کے مطابق نہیں ہے اور خواتین کو تحفظ اور اور حقوق کی حفاظت کرنے والا نہیں ہے ۔بحث مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے بل پر زبانی ووٹنگ کی جس کے بعد مسدوہ قانون کو منظور کیا گیا۔اب بل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائیگا جہاں حکومت کو کانگریس سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?