Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

اپنے وجود پر غور کرنا لازم ہے

Towseef
Last updated: April 2, 2025 11:13 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

فہم وفراست

حمیرا فاروق

کائنات کی تخلیق پر اگر نوعِ انسان غور خوض کر بھی لیں تو یہ اتنی وسیع و عریض ہے کہ اس کا تصور کرنا ہمارے اس چھوٹے سے دماغ میں نہیں سما سکتا ۔کبھی کبھار انسان جہالت سے کام لے کر اللہ تعالی کی پیدا کردہ مخلوق پر بھی شک کرنے لگ جاتا ہے حتیٰ کہ یہاں تک اٌتر آتا کہ کچھ چیزوں کو فضول کہتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے کائنات کی کوئی بھی چیز فضول پیدا نہیں کی بلکہ ہر ایک کو ایک مقصدِ خاص کے لیے پیدا کر دیا اور دنیا میں وہ کس چیز سے کون سا کام لے رہا ہے، یہ علم صرف اسی کے پاس ہے ۔ہمارے ذہنوں کی رسائی وہاں تک ممکن نہیں ۔ ہم بظاہر اپنے اس کند ذہن سے چیزوں کو دیکھ کر غلط فتوے لگا دیتے ہیں جو کہ صریح غلط اور باعث
گناہ ہے ۔
انسان اپنے تئیں بہت خود غرض ہوتا ہے ۔وہ ہر چیز کو اپنے مفاد کی حد تک محدود رکھتا ہے ۔خواہ انسان کے مطالبے اگر پورے بھی کر دئیے جائیں، لیکن جب اس کے نفس کے خلاف کوئی کام ہو جائے تو وہ کوئی اور بہانہ ڈھونڈ کر منہ موڑ دیتا ہے ۔اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کا احسان فراموش اور مخلوقات کے ذریعے دی گئی شفقت اور محبت کی قدر و قیمت وقت پہ نہیں کرتا بلکہ ہمیشہ ناشکرا رہ جاتا ہے ۔اپنی من مانی کی زندگی میں چل کر حرص و خواہش کے بھوت کو خود پہ سوار ہونے دیتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ بیچ راستے میں اٹک جاتا ہے ۔اس وقت پھر شکوے شکایت کرنےبیٹھ جاتا ہے۔وقت سے پہلے چیزوں کو حاصل کرنے کی جستجو ہی دراصل انسان کو ذہنی مریض اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگمانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔لیکن اس بات سے نادان بہت بے خبر ہے کہ جب تک اللہ تعالی کی مشیت اس کی مشیت سے مل نہ جائے تو تب ہر کام ادھورا رہ جاتا ہے اور اور جب اللہ کی مشیت بندے کی مشیت سے مل جائے تو تب بندے سے بڑھ کر کوئی خوش نصیب نہیں کی جس کی ہر خوشی رب پورا کر لیں ۔

انسان کو پہلے اپنے وجود پر غور و فکر کرنا چاہیے کہ جس طرح اللہ نے میرے اندر ہر اعضا کو ایک مقصدِ خاص کے لیے پیدا کیا تاکہ اس کے جسم کا نظام پوری طرح چل سکے ۔اسی طرح کائنات میں دیگر مخلوقات کا بھی ایک خاص مقصد ہوتا ہے جن کے بغیر یہ چل نہیں سکتی ۔ یہ چیزیں انسان کی سوچ سے باہر ہے ان کو اللہ کے ماسوا کوئی نہیں جانتا ۔کائنات کا نظام تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں میں ہے اور اسی کی مشیت غالب ہے، اگر انسان کے ہاتھوں میں یہ نظام ہوتا تو دنیا پوری کی پوری درہم برہم ہو جاتی ۔انسان کو چاہیے کہ دنیا میں کسی بھی چیز کو حقیر و کمتر نہ سمجھے بلکہ ہر ایک کو اپنا رول دنیا میں نبھا کے جانا ہے اور اس پر اس کو جواب دہی بھی خود ہی دینی ہے۔ لوگوں کو بہکانا اور خود کے نفس کو بہلانے کا کام غلط انسان کا شیوہ ہے۔ ایک مدبر اور باحِس انسان یہ کام کر ہی نہیں سکتا اور جس جس چیز کا اختیار انسان کو اپنے ہاتھوں میں نہیں ہے ،بہتر ہے کہ اس چیز پہ انسان بحث نہ کرے، ان چیزوں سے گریز کرنا ازبس لازمی ہے ۔ چاہے پھر وہ معاملہ زندگی کا ہو تقدیر کا ہو یا دیگر چیزوں کا، انسان جتنا ان چیزوں سے دور رہے، اتنا ہی اس کو اٹک جانے کے کم امکانات ہیں اور اگر اللہ پر چھوڑ دیا جائے تو فیصلے کا انجام بحسن ہوگا۔ انسان ہونے کے ناطے یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ میں انسان ہوں اور ذہن بھی محدود ہے ،اس لیے چاہیے کہ اِس محدود کو اُس لامحدود ذات کے ساتھ موازنہ نہ کرے، ورنہ خسارہ مقدر بن جائے گا ۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین
پونچھ پولیس کی سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی
تازہ ترین
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں، بڑی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت
تازہ ترین
جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
جموں

Related

کالمگوشہ خواتین

ڈیجیٹل دورمیں بچوں کی بھرپور نگہداشت اہم فکروادراک

May 28, 2025
کالمگوشہ خواتین

خوشی کے حصول کے لئے خود شناسی لازمی فکروفہم

May 28, 2025
کالمگوشہ خواتین

ماں کی ممتا کا متبادل موبائل نہیں ہو سکتا غور طلب

May 28, 2025
کالمگوشہ خواتین

عورت قوم کی مضبوط بنیاد ! | پائیدار معاشرے کے تعمیر کی معمار فہم و فراست

May 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?