Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی عوام کے لئے اُمید بن کر اُبھری :الطاف بخاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 28, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت جموں وکشمیر کی عوام کے لئے اُس وقت اُمید بن کر اُبھری  جب لوگوں میں مایوسی اور بیگانگی کا احساس تھا۔ موصوف یہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں معروف سماجی کارکن اور کانگریس لیڈر ایڈووکیٹ اخلاق حسین خاکی اپنے حمایتیوں سمیت پارٹی میں شام ہوئے۔ اس تقریب کا اہتمام پارٹی لیڈر ارون چبر اور یوتھ ونگ صوبائی صدر وپل بالی نے کیاتھا۔ نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ اُن کی شمولیت سے اپنی پارٹی کی مینڈھر میں جڑیں مضبوط ہوں گی ۔ انہوں نے اخلاق خاکی سے کہاکہ وہ عوام کو پارٹی  پالیسی اور ایجنڈہ سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا’’ہم نے اُس وقت پارٹی کی بنیاد رکھی جب جموں وکشمیر کے لوگوں مایوس تھے، لوگوں کو بے سہارا چھوڑ دیاگیاتھا اور اُس وقت اُن کی مشکلات کی کوئی نمائندگی نہیں تھی اور ہم نے فیصلہ کیاکہ لوگوں کی حمایت کے لئے سامنے آئیں‘‘۔ انہوں نے کہا’’ہم نے لوگوں کو مایوسی اور بے بسی کے عالم سے باہر نکالنے کی کوشش کی اور ہماری پالیسی منقسم سیاست کا خاتمہ اور دونوں خطوں کو متحد کرنے کی رہی ہے تاکہ اُن کا مستقبل اچھا ہو‘‘۔ انہوں نے مزید کہا،’’شروع میں ہمارے مخالفین نے کئی اعتراضات کئے لیکن وقت نے ثابت کر دیا کہ جو آواز ہم نے بلند کی تھی ، وہ صحیح تھی اور یہی ایک وجہ ہے کہ اطراف واکناف سے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ ہمارا ایجنڈہ اور پالیسی ترقی پر مرکو ز ہے‘‘۔انہوں نے تقسیم کرنے والی سیاست کی نکتہ چینی کرتے ہوئے دونوں خطوں اور لوگوں کے اتحاد کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا’’ہم سبھی خطوں اور اضلاع کی یکساں ترقی کی یقین رکھتے ہیں جس میں سماج کے کسی طبقہ خاص طور سے سماج کے کمزور طبقہ جات کے ساتھ امتیاز نہ ہو ‘‘۔ انہوں نے پارٹی لیڈران سے کہاکہ وہ سماج میں فرق کو ختم کرنے کے لئے کام کرے اور لوگوں کو جموں وکشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کی کاؤشوں کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے حالات سازگار نہیں اور وہ موجودہ نظام سے تنہا محسوس کر رہے ہیں، یہاں پر جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں اعتماد بحال ہو اور جموں وکشمیر میں ایک منتخب حکومت ہو۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جمہوری حکومت ہے لیکن یہاں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہاہے ، یہاں پر جمہوری نظام کی بحالی لازمی ہے۔ ریاستی درجہ بحال کر کے بلاتاخیر انتخابات کرائے جانے چاہئے۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں محمد سلیم چودھری ، محمد فیاض چودھری، محمد اسلم چودھری، محمد صادق سرپنچ، محمد شوکت چودھری، محمد رفیق قریشی، محمد مجیب چودھری، ذوالفقار علی چودھری، محمد صغیر چودھری، مختار احمد خان، ظہیر احمد خان، فرید احمد، مختار احمد قریشی، سلار خان، ابرار خان، شمراز خان، سجاد خان، محمد انور چودھری، محمد جاوید چودھری، محمد یونس چودھری ، محمد شعیب وغیرہ قابل ذکر تھے۔اس موقع پر پارٹی کے کئی سنیئرلیڈران بھی موجود تھے جن میں نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکریٹری سید اصغر علی، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر منجیت سنگھ، سابقہ ایم ایل اے وضلع صدر پونچھ شاہ محمد تانترے، پریم لال ، یاسر چودھری، ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی، یوتھ نائب صدر رقیق احمد خان وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں سرینگر شاہراہ پر چندرکوٹ میں یاترا گاڑیوں کو حادثہ پیش،تقریباً36یاتری زخمی
تازہ ترین
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?