سرینگر //ڈی جی پی جموں و کشمیر ڈاکٹر ایس پی وید نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا ۔اس دوران ڈی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس اونتی پورہ کی عمارت اور کہری بل اننت ناگ میں پولیس کے سات رہایشی بلاکوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ کہری بل میں ایک پولیس دربارسے بھی خطاب کیا۔ کہری بل اننت ناگ میں IRP 17th BN کے جوانوں اور افسراں کے دربارسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وید نے پولیس افسراں اور جوانوں کومشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی ہر دستیاب حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سارے جوان لاپرواہی کی وجہ سے شہید ہوئے کیونکہ اُن جوانوں نے حفاظتی سامان کا استعمال نہیں کیا تھا۔ڈاکٹر وید نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس فورس کو ملک بھر میںسراہا جارہاہے۔ ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنایں کہ پولیس اہلکاراں پی ٹی، یوگا اور دیگر جسمانی ورزشوں میں حصہ لے سکیں۔ ڈاکٹر وید نے جوانوں کو تلقین کی کہ وہ صحت مند رہنے کے لیے مناسب اورمتوازن خوراک کا استعمال کریں۔ فلاحی و بہود کے منصوبوں کی ذکر کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا وزیر اعلی کی منظوری کے بعد بہت سارے فلاحی و بہود کے منصوبوں کو لاگو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پروموشن کے سلسلے میں ہمارے اور بھی منصوبے سرکار کے پاس زیر غور ہے۔ ڈی جی پی نے دربار کے آخر میں جوانوں کے شکایات سن کر پی ایچ کیو سے آئے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان شکایات کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ اس سے پہلے ڈی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس اونتی پورہ کی عمارت اور کہری بل اننت ناگ میں پولیس کے سات رہایشی بلاکوں کا افتتاح کیا۔ اس دورے کے درران پولیس سربراہ کے ہمرہ ایم ڈی پولیس ہاوٗسنگ کارپوریشن، شری اے کے چودھری،آئی جی پی ہیڈکواٹیرس شری سریندرگپتا، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری ایس پی پانی، اے آ ئی جیز ، موبثر لطفی، شیخ جنید محمود، منوج کمار پنڈٹ، ایس ایس پی اننت ناگ الطاف احمد خان، سی او ائی آر سترہ بٹالین، روپ راج بھگت تھے۔