محمد تسکین
بانہال// اپنی دیرینہ مانگوں کوسرکار سے منوانے کیلئے صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں صفائی کرمچاری صوبہ جموں اور وادی چناب کی مختلف میونسپل کونسلوں سے سرینگر کا پیدل مارچ کر رہے ہیں اور پیر شام صفائی کرمچاریوں کا یہ پیدل سفر رام بن سے گزر کر سرینگر کی طرف بڑھ رہا تھا ۔ جوش و جذبے اور امید کے ساتھ پیدل سفر کرکے سرینگر جانے والے صفائی کرمچاری کا کہنا ہےکہ وہ سات سال کے بعد منتقلی اور بقایا تنخواہوں کی واگزاری سمیت دیگر معاملات کا حل چاہتے ہیں اور وہ سول سیکڑیٹریٹ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملنے کا منصوبہ رکھتے ہیں کیونکہ عمر عبداللہ نے الیکشن سے پہلے ان کے معاملات حل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
