عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//رواں مالی سال کے پہلے مہینے اپریل 2025 میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 236716 کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 210267 کروڑ روپے کی وصولی کے مقابلے میں 12.6 فیصد زیادہ ہے ۔جی ایس ٹی این پورٹل پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025 میں سی جی ایس ٹی کی وصولی 48634 کروڑ روپے تھی۔ ایس جی ایس ٹی 59372 کروڑ روپے اور آئی جی ایس ٹی 115259 کروڑ روپے اور معاوضہ سرچارج کی وصولی 13451 کروڑ روپے رہی۔