Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

آیوش اسٹارٹ اپس آیورویدک علم اور مصنوعات کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچائیں:مودی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 28, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی  //وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں آیورویدک ادویات کی پیداوار ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ روپے تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ا?یوش کے میدان میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس سے ا?ج اپیل کی کہ وہ اپنے پورٹل میں نہ صرف انگریزی بلکہ اقوام متحدہ کی تمام تسلیم شدہ زبانوں میں بھی مواد ڈالیں تاکہ ہندوستانی علم اور مصنوعات دنیا کے گوشے گوشے میں چھا جائیں۔آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 87ویں شمارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری ثقافت میں ہر ایک کی سو سال کی صحت مند زندگی کی خواہش کی جاتی ہے۔ ہم 7 اپریل کو 'ورلڈ ہیلتھ ڈے' منائیں گے۔ آج پوری دنیا میں صحت کے تعلق سے ہندوستانی سوچ، چاہے وہ یوگا ہو یا آیوروید، اس کے تئیں رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ابھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ گزشتہ ہفتے ہی قطر میں ایک یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 114 ممالک کے شہریوں نے حصہ لیا اور نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اسی طرح آیوش انڈسٹری کا بازار بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 6 سال پہلے آیوروید سے متعلق ادویات کا بازار تقریباً 22 ہزار کروڑ کا تھا۔ آج آیوش مینوفیکچرنگ انڈسٹری تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس شعبے میں امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپ کی دنیا میں بھی آیوش توجہ کا موضوع بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے صحت کے شعبے میں آیوش کے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹارٹ اپ ہے- کپیوا۔ اس کے نام میں ہی اس کا مطلب پوشیدہ ہے۔ اس میں 'کا' کا مطلب ہے-کف، پی کا مطلب ہے – پت اور 'وا' کا مطلب ہے – وات۔ یہ اسٹارٹ اپ ہماری روایات کے مطابق صحت مند کھانے کی عادات پر مبنی ہے۔ ایک اور اسٹارٹ اپ نیروگ اسٹریٹ بھی ہے جو آیوروید ہیلتھ ایکو سسٹم میں ایک منفرد تصور پر مبنی ہے۔ اس کا ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم دنیا بھر کے آیورویدک ڈاکٹروں کو براہ راست لوگوں سے جوڑتا ہے۔ 50 ہزار سے زیادہ ڈاکٹر اس سے وابستہ ہیں۔ اسی طرح، ا?تریا انوویشن ایک ہیلتھ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے جو کلی صحت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔ ایکزوریل نے نہ صرف اشوگندھا کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلائی ہے بلکہ اعلیٰ معیار کی پیداوار کے عمل پر بھی کثیرمقدارمیں سرمایہ کاری کی ہے۔ کیورویدا نے جڑی بوٹیوں کی جدید تحقیق اور روایتی علم کے امتزاج سے مجموعی زندگی کے لیے فوڈ سپلیمنٹس بنایا ہے۔پی ایم مودی نے کہا، ’’اس طرح کے اسٹارٹ اپس کی فہرست بہت لمبی ہے۔ یہ ہندوستان کے نوجوان صنعت کاروں اور ہندوستان میں پیدا ہونے والے نئے امکانات کی علامت ہے۔ میری صحت کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور خاص طور پر آیوش اسٹارٹ اپس سے بھی ایک درخواست ہے۔ آپ جو بھی پورٹل آن لائن بناتے ہیں، جو بھی مواد بناتے ہیں، اسے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ تمام زبانوں میں بھی بنانے کی کوشش کریں۔ دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں انگریزی نہ تو اتنی بولی جاتی ہے اور نہ ہی سمجھی جاتی ہے۔ ایسے ممالک کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی معلومات کو فروغ دیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے آیوش اسٹارٹ اپس جلد ہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے ساتھ دنیا بھر میں چھا جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے ہندوستانی یوگا اور قدیم روایات کے ساتھ جینے والے اور حال ہی میں پدم شری سے نوازے گئے وارانسی کے سوامی شیوانند کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ''حال ہی میں ایک پدما اعزازی تقریب میں ا?پ نے بابا شیوانند جی کوضرور دیکھاہواگا۔ 126 سالہ بزرگ کی صحت دیکھ کر میری طرح ہرکوئی حیران ہوگیاہوگا اورمیں نے دیکھا، پلک جھپکتے ہی وہ نندی مدرا میں سلام کرنے لگے۔ میں نے بھی بابا شیوانند جی کوجھک کر باربار سلام کیا۔ 126 سال کی عمر اور بابا شیوانند کی فٹنس، دونوں، آج ملک میں بحث کا موضوع ہیں۔ میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کے تبصرے دیکھے کہ بابا شیوانند اپنی عمر سے چار گناکم عمرسے بھی زیادہ فٹ ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

برصغیر

جنرل انیل چوہان نائب صدر سے ملاقی

May 13, 2025
برصغیر

خواتین کے آگے آنے سے سماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

May 13, 2025
برصغیر

آپریشن سندور | 70ممالک کے سفارت کاروں کو آگاہ کیا گیا

May 13, 2025
برصغیر

فوجی کارروائیاںاور سرحدی صورتحال | وزیر دفاع کو فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں نے آگاہ کیا

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?