جموں//شیعہ فیڈریشن نے ایرانی پارلیمان اور انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ خمینی ؒ کے مزار پر دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قراردیاہے ۔ یہاں جاری ایک بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ ایسے دہشت گردانہ حملے یہ تاثر دیتے ہیں کہ دہشت گرد کتنے سفاک اور اسلام کی تعلیمات سے بے بہرہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے حملے انجام دینے والوں کو کسی بھی طور پر معاف نہیں کیاجاناچاہئے اور ان کومدد فراہم کرنے والوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ اور کچھ دیگر ممالک کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف ڈھنڈورہ پیٹاجارہاہے لیکن یہ سب دکھاواہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردآج پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں اور وہ اپنی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے ہر ہتھکنڈے کا سہارا لے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تب کامیاب ہوگی جب ان دہشت گردٹولوں کی حمایت کرنیوالوں کی نشاندہی ہو اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔عاشق خان ملت ایران کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر صہیونیت کو دوام بخش رہے ہیں اور یہ سمجھنے والی بات ہے کہ یہ ٹولے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنیوالوںکے خلاف ہی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ۔
آیت اللہ خمینی کے مقبرے کی بے حرمتی قابل مذمت:انجمن امامیہ جموں
جموں//انجمن امامیہ جموں اورآل لداخ مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن جموں نے آیت اللہ خمینی کے مقبرے اورایران کی پارلیمنٹ پرحملے کی مذمت کی ہے۔انجمن کے صدر سیدامانت علی شاہ نے کہاکہ اس طرح کے حملے غیراسلامی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آیت اللہ خمینی کے مقبرے پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوراس کے درپردہ طاقتوں کوایران کے عوام دندان شکن جواب دیں گے۔انجمن کے سیکریٹری پروفیسر شجاعت خان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے حملوں میں ملوث عناصرکااسلام سے دورکابھی واسطہ نہیں ہے بلکہ ایسے عناصر اسلام کے دشمن ہیں۔ آرگنائز ر اے ایل ایم ایس اے جے ڈاکٹر رائوف نے کہاکہ ہم ایران کے ساتھ ہیں اوراس طرح کے بزدلانہ حملے ایرانی عوام کے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ایران اس حملے کامناسب جواب دے گااورہم غمزدہ کنبہ کے ارکان کے ساتھ دُکھ کی اس گھڑی میں برابرکے شریک ہیں۔اس دوران میٹنگ میںسیدآفاق کاظمی، سید حسین انجمن کاظمی، ایاز احمدمیر، سوہیل میر ، ڈاکٹردلاور ،سیدامجدشاہ، سید ایازکاظمی وغیرہ بھی موجودتھے۔