آہن منی گام میں راہگیر کو ٹکر مار کر گاڑی فرار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
گاندربل//سمبل منیگام بائی پر آہن کے مقام پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے 55 سالہ شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔سمبل منیگام بائی پاس پر آہن کے مقام پر عبدالرشید میر ولد غلام احمد ساکنہ آہن فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر سے تھوڑی دوری پر واقع دھان کے کھلیانوں میں پانی بھرنے کی خاطر سڑک پر چل رہا تھا اسی وقت نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے مذکورہ شہری کو شدید ٹکر مارکر فرار ہوگیا۔عبدالرشید میر گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر سڑک کے کنارے پر واقع نالہ میں لڑھک گئے اور موقع پر ہی موت کی آغوش میں چلے گئے۔مقامی لوگوں نے اس بارے میں کشمیر عظمی کو بتایاکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل منتقل کیا جس کے بعد پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرکے لاش کولواحقین کے حوالے کردیا.پولیس نے کیس درج کرکے موقع واردات سے فرار ہوئی گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ادھر سرینگر پٹن میں ایک آلو کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے الٹو کار میں سوار ایک ہی کنبے کے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجے کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔جمعرات کو رسیونگ سٹیشن پٹن کے نزدیک ایک الٹو کار زیر نمبر JK01 J/1338او ر ٹرک زیر نمبر JK05E-3251کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں آلٹوکار میں سوار ایک ہی کنبے کے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجے کیلئے پٹن ہسپتال سے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ان زخمی میں سے ثاقب احمد ہرا ولد عبدالقیوم ساکن رنگواڑ بارہمولہ اور نسیمہ بیگم زوجہ محمد یوسف ساکن دیوان باغ بارہمولہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *