Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تلخ و شیریں

آہ!مولانا انجینئرمیر نذیر احمد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 26, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
  انجینئر نذیر احمد پانپوری نور اللہ مرقدہ کا شمار وادی کے چند برگزیدہ ، عبقری ، یکہ تاز اور جلیل القدر علماء میں ہوتا ہے ۔انجینئر نذیر احمد پانپوری کو قدرت کی جانب سے وہ شہ زور دماغ عطا ہوا تھا کہ اسلامی معلومات و مقدمات میں عجائب خانہ تھا ، کسی بھی دقیق اور گنجلک موضوع پر جب گل افشانی گفتار فرماتے تو نہایت سادہ اور سلیس زبان میں اس موضوع کی تمام تر جزئیات یوں بیان کرتے کہ سامعین عش عش کرتے ، موصوف نے اپنی دعوتی زندگی کو فقط تقریر تک محدود نہیں رکھا بلکہ چند اہم اور گراں مایہ اسلامی موضوعات پر خامہ فرسائی کر کے اپنے گوہر آمیز قلم کی یادیں قارئین کے سپرد کر دیں ، مولانا انجینئر نذیر احمد میر پانپوری وادی کشمیر میں اپنے عالمانہ استدلال اور فاضلانہ دراکی کی بدولت بے نظیر تھے ، آپ نے آج تک کئی مختلف اور متنوع موضوعات پر آپنے تبحر علمی اور صعود فکری سے مزین و مملو بیانات سے نہ صرف عوام بلکہ ارباب علم و دانش کے قلب و نظر کو مسخر کیا ہے ، موصوف کی شخصیت کا ایک رخ یہ بھی تھا کہ صوفیانہ مزاج و منش کے حامل تھے ، سادہ  وضع قطع ، کسر نفسی ، تکلم میں توازن ، چال ڈھال میں آہستہ خرامی ، چہرے پر پر رونق متانت ، ان اوصاف حمیدہ کے دلاویز مرقع سےانجینئر نذیر احمد میر پانپوری کی سحر انگیز شحصیت کی تشکیل ہوتی ہے ۔انجینئرنذیر احمد پانپوری صاحب کی انفرادیت یہ بھی ہے کہ وہ ’’الفضل ما شھدت بھا الاعداء ‘‘کے عملی نمونہ تھے ، موصوف کی گفتگو سے نہ صرف آپ کے حلقہ ارادات سے منسلک و مربوط مستفید ہوتے بلکہ دیکر مسالک کے افراد بھی بغیر اختلاف کے فیضاب ہوتے اور آپ کی علمی جلالت و شہامت کے مدحیہ قصیدے پڑھنے پر آمادہ ہوجاتے ۔ادارہ تحقیقات امام احمد رضا بارہمولہ کشمیر کی دعوت پر کئی مرتبہ بارہمولہ تشریف لائے اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرشکوہ آڈی ٹوریم میں ’’اسلام ۔ امن و سلامتی کا پاسپان ‘‘کے موضوع پر ایسی علمی گفتگو کی کہ وہاں بیٹھے اساتذہ ، طلباء اور عوام کی آنکھیں کھلی رہ گئیں ۔مرکزی جامع مسجد اویس قرنی بارہمولہ میں برصغیر کے نامور فقیہ ، مجتہد اور مفکر امام احمد رضا خان کی شش جہات ہستی پر منعقد تاریخی کانفرنس میں’’امام عشق و محبت امام احمد رضا خان ؒ کی یگانہ روزگار ہستی پر ایسی فاضلانہ گفتگو کی کہ موضوع کا حق ادا کر دیا ۔بہر کیف آج انجینئر نذیر احمد پانپوری کی علمی پامردی اور شخصی صلابت کو موت نے زیر کر لیا ، اور وادی کے اس ہر دلعزیز عالم و فاضل نے اپنی بے بہا یادوں کو ہمارے پڑمردہ دلوں کے حوالے کیا ، ہم نم آنکھوں سے آپ کی علمی اور فکری ہستی کو خراج نیاز پیش کرتے ہیں ، جس جگہ آپ پیوند تراب ہوئے وہاں عقیدت کے گوہر لٹاتے ہیں۔اللہ کریم آپ کی قبر کو بقعہ نور بنادے ، اور آپ کی دینی کدوکاوش کو شرف دوام سے ہمکنار فرمائے۔ 
)پی ایچ ،ڈی ،اسکالر سینٹرل یونی ورسٹی )
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

تلخ و شیریں

ضمیر کوجوصحیح لگے وہی تیرا فرض ہے! تلخ و شریں

December 20, 2024
تلخ و شیریں

آہ ! پروفیسر عبدالواحد قریشی یادیں

November 22, 2024
تلخ و شیریں

آہ ! پروفیسر عبدالغنی مدہوش تعلیمی اُفق کا درخشندہ ستارہ غروب

February 27, 2024
تلخ و شیریں

مدہوش ؔحقیقت پرست اور اعتدال پسند شخص تھے

February 27, 2024

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?