سرینگر //قیمتی گاڑی بنانے والی کمپنی آڈی نے اتوار کو جموں میں آڈی آر ایس 5کوپ کی رسم رونمائی انجام دی ۔ آڈی آر ایس 5کوپ کے ساتھ آڈی سپورٹس نے بھارت میں آڈی کو بازار میں اتارا ہے۔ نئی کوپ 2.9ٹی ایف ایس آئی میں 331کے وی انجن ہے جو 600 ٹارک فراہم کرتا ہے جبکہ گاڑی کے چاروں پہئے کام کرتے ہیں۔گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 10لاکھ 65ہزار روپے ہیں جبکہ گاڑی تمام جدید سہولیات سے لیس ہے اور آڈی آر ایس 5تمام آڈی دیلران کے پاس دستیاب ہے۔ اس موقع پرآڈی انڈیا کے سربراہ راحیل انصاری نے بتایا کہ آڈی آر ایس 5ایک خاص گاڑی ہے جو متوسط گاہکوں کیلئے بنائی گئی ہے اور ان خاص گاہکوں کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے جو قیمتی سپورٹس گاڑی خریدنے کے شوقین ہیں۔