جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں کچھ لوگوں کے مبینہ حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج معالجہ کیلئے مینڈھر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد اُس کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیا گیا ۔ عمر خان ولد لیاقت علی سکنہ ڈھرانہ مینڈھر سیمنٹ سریا مارکیٹ میں دکان پر کام کر رہا تھا جہاں کسی معاملے پر تنازعہ شروع ہوا اور اُس پر کچھ نوجوانوں نے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اُسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد اُسے مزید علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا تاکہ وہ بہترعلاج کروا سکے۔ اہل خانہ نے پولیس سے کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ایک مزدور پیشہ شخص پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پولیس فوری طور مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرے تاکہ اِس قسم کا معاملہ دوبارہ پیش نہ آے۔