ریاسی//جموں و کشمیر سٹیٹ ہیومن رایٹس ڈیولپمنٹ کونسل نے ریاسی میں ایک عید ملن کی تقریب منعقد کی جس میں ڈاکٹر MK بھنڈاری IASڈویژنل کمشنر جموں بطور مہمان خصوصی شمولیت کی اور ورندا کمار شرماDIG-IPSاور ادہمپور ریاسی رینج نے صدارت کی اور دویندر کمارڈپٹی کمشنر ریاسی، طاہر سجاد بٹ ایس ایس پی ریاسی اس پروگرام میں مہمان ذی وقار موجود تھے اس پروگرام کو کونسل کے چیئر مین طارق بٹ نے آرگنائز کیا تھا۔ اس پروگرام میں ریاست کے سابق وزیر بابو جگ جیون لعل ریاست کے سابقا چیئر مین پیٹر سریش پنڈھوا تراہ ڈاکٹر سکھدیو، ماسٹر سوہن لعل شرما ،ٹھاکر بنسی لعل ،راجندر کمار ایڈوکیٹ، غلام نبی ملک، راج کمار شرما،رتن لعل بھگت، چرن داس سرور میرا ایڈوکیٹ امت شرما اور یش پال ورنا کے ساتھ ساتھ ضلع وسب ڈویژن لیبل کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شمولیت کر کے عید ملن کے موقعہ پر آپسی بھائی چارے کی ایک بہترین مثال قائم کی۔ اس موقعہ پر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو عید ملن کی مبارک دی اور آپسی بھائی چارے کو مظبوط بنانے پر زور دیا ۔مقررین نے کہا کہ آج دیش اور ریاست کے اندر کچھ باہری اور کچھ اندرونی طاقتیں دیش کے امن کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ دیش کے اندر انسان کو انسان سے لڑوا کر بدامنی پیدا کی جائے تاکہ دیش کی بڑھتی ہوئی ترقی میں روکاوٹ پیدا ہو سکے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر بھنڈاری نے کہا کہ میں سب سے پہلے اس عید ملن کے موقعے پر آئے تمام لوگوں اور خصوصی طور ریاسی کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ہی میں کونسل کے چیئرمین طارق بٹ کا مشکور ہوںجنہوں نے مجھے اس خوبصورت عید ملن کے گلدستے میں سجانے کیلئے دعوت دی ۔ڈاکٹر نے کہا کہ آپسی بھائی چارا ہی دیش کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کی ضمانت ہوتا ہے اور جس علاقہ میں آپسی بھائی چارا مظبوط ہوتا ہے وہ علاقہ ودیش بہت ترقی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے پیار خلوص اور محبت کو بڑھاوا ملتا ہے اورہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے قریب جاتے ہیں میں آج کے اس پروگرام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس پروگرام سے سارے دیش کو ترغیب ملے گیDIGنے بھی اس پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا اور لوگوں کو مبارک باد دی اور آپسی بھائی چارے کو مزید مظبوط کرنے پر زور دیا۔