عظمیٰ نیوز سروس
گنگائی کونڈہ چولاپورم// وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ آپریشن سندور نے دنیا کو دکھایا کہ اگر کوئی ہندوستان کی خودمختاری پر حملہ کرتا ہے تو کیا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار فوجی کارروائی نے پورے ملک میں ایک نئی خود اعتمادی پیدا کی ہے۔مودی نے یہاں چولا شہنشاہ راجندر چولا کے اعزاز میں ایک تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ آپریشن سندور نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ دشمنوں اور ہندوستان کو نشانہ بنانے والے ملی ٹینٹوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔آپریشن سندور کے بارے میں پی ایم نے زور دے کر کہا، “دنیا نے دیکھا کہ اگر کوئی اس کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ کرتا ہے تو بھارت کیا جواب دیتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا”آپریشن سندور نے ثابت کر دیا کہ ہندوستان کے دشمنوں، ملی ٹینٹوں کے لیے کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے، جب میں ہیلی پیڈ سے یہاں آیا تو 3-4 کلومیٹر کا فاصلہ اچانک روڈ شو کی شکل اختیار کر گیا، اور ہر کوئی آپریشن سندورکی تعریف کرنے لگا۔” “آپریشن سندور نے پورے ملک میں ایک نئی بیداری، ایک نئی خود اعتمادی پیدا کی ہے، دنیا کو ہندوستان کی طاقت کا احساس کرنا ہوگا،” ۔