سرینگر //وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخار ی نے سکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آٹھویں جماعت کے T1 امتحانات سکولی سطح پر ہی منعقد کرائیں۔وزیر نے یہ فیصلہ یہاں جی این وار کی سربراہی میں پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران فیصلہ لیا ۔انہوں نے کہا کہT2 امتحانات سٹیٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے لئے جائیں گے۔الطاف بخاری نے وفد سے کہا کہ معیاری تعلیم کی طرف توجہ دیں اور طلباء کو تمام تر بنیادی سہولیات دستیاب رکھیں۔ کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جی این ایتو بھی میٹنگ میں موجود تھے۔