سرینگر// لیگل میٹرولوجی محکمہ نے حیدر پورہ میں ایک آٹو موبائلزورکشاپ کے خلاف ملی شکایت کے بعد صارف کو 12ہزار روپے کی چھوٹ دلائی ۔محکمہ کو شاہد گل ساکن ڈوور شاہ آباد کی طرف یہ شکایت ملی کہ اس کی گاڑی ماروتی فیگو کی تسلی بخش سروس نہیں کی گئی اور یہ الزام بھی لگایا کہ اس کی گاڑی کے کچھ پرزے جن کو بدلنے کی ضروت نہیں تھی ،کو غیر ضروری طور بدل دیا گیا اور بعد میں اس کے عوض پیشے وصولے گئے ۔محکمہ نے اس شکایت کی کاپی کو آٹو موبائلزورکشاپ کو ارسال کی تاہم ورکشاپ انتظامیہ نے ان الزامات کو غلط قرار دیا ۔شکایت کنندہ یہ بھی کہا کہ ان سے کچھ اضافی سروس چارجز بھی لئے گئے اورگاڑی کے ڈیزل فلٹر کو بدل کر اس کی جگہ پیٹرول فلٹر لگایا گیا ۔ورکشاپ کی طرف سے اس قسم کی سروس اور گاڑی کی خرابی کی وجہ سے مذکورہ گاہک کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔لیگل میٹرولوجی محکمہ نے گاہک اور ورکشاپ انتظامیہ کو دفتر پر بلایا تاکہ شکایت کی تحقیقات کی جائے جس دوران یہ بات سامنے آئی کہ غلطی سے گاڑی کے ڈیزل فلٹر کی جگہ پیٹرول فلٹر لگایا گیاہے۔ بعد میں معاملہ کو سلجھایا گیا اور ورکشاپ انتظامیہ نے اتفاق کیا کہ وہ مذکورہ گاہک سے گاڑی کی مرمت اور سروس پر 12000روپے کی چھوٹ دئے کی اور خدمات میں کوتاہی کے لئے معذرت ظاہر کی۔