سرینگر//ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر نے عوام کی سہولیات کے لئے تھری ویلر مسافر آٹورکھشا کے لئے کرایہ سے متعلق شرحوں کا اعلان کیا۔اس سلسلے میںجاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق پہلے کلومیٹر کیلئے 17روپے اوراس کے بعد فی کلو میٹر کیلئے 13روپے کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔جب کہ ویٹنگ چارجز کے لئے فی گھنٹہ 25روپے ہوں گے ۔25کلوگرام وزن پر کوئی اضافی کرایہ وصول نہیں کیا جاسکتا ۔اس کے بعد پورے کرایے کے تحت اضافی وزن پر 25فیصد کے حساب سے کرایہ وصول کیا جاسکتا ہے۔