عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خیبر سیمنٹ نے ہندوستانی بیورو آف مائنز، دہرادون اور سرینگر ریجن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی کے زیراہتمام، سوچھتا ہی سیوا 2025 کے پانچویں ایڈیشن کومنایا۔ یہ پہل، جس کا عنوان تھا “آؤ کل ایک صاف ستھرا بنائیں”، 17 ستمبر 2025 کو شروع ہوا اور 2 اکتوبر 2025 کو گاندھی جینتی کے موقع پر اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام خیبر سیمنٹ کے کارخانے کے احاطے میں ایک سوچھتا عہد کی تقریب کے ساتھ شروع ہوا، جس کی قیادت سری نگر ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز سیفٹی سری رام چندرن کر رہے تھے۔ 30 ستمبر کو خیبر سیمنٹ فیکٹری کے احاطے کے گرد گرین بیلٹ میں شجر کاری مہم میں خیبر سیمنٹ کی ٹیم اور مقامی لوگوں کی فعال شرکت کے ساتھ مختلف قسم کے درختوں کے پودے لگائے گئے۔ڈائرکٹر آف آپریشنز ریاض ترمبو، نے کہا’’ہم اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری اور پائیدار ترقی میں ایک معیار قائم کریں۔”چیف آف مائنز میسر احمد خان نے کہاکہ سوچتا ہی سیوا جیسے پروگراموں کے ذریعے، ہم ایک صاف ستھرا، سرسبز اور زیادہ خوشحال کشمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔”