سرینگر//ڈلگیٹ اور منور آباد میں کل اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب آورہ کتوں یکے بعد دیگر ایک لڑکی سمیت 6افراد پر حملہ آور ہوکر انہیں زخمی کردیا ۔منگل کی شام ساڑھے4بجے ڈلگیٹ علاقہ ایک پاگل کتا نمودار ہوااور دیکھتے ہی دیکھتے راہ گیروں پر حملہ آور ہوا ۔آورہ کتے نیکئی اراہ گیروں پر حملہ آور ہوکر انہیں بری طرح زخمی کیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری طور پر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اسی طرح منور آباد میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب کتے نے پے در پے حملے کرکے کئی افراد پر حملہ کرکے انہیں بری طرح زخمی کیا ۔زخمیوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے ۔ان سبھی زخمیوں کو جب یکے بعد دیگرے جب صدر اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں موجود لوگوں نے ان کی حالت دیکھ کر کتوں کے حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی سرکار سے اپیل کی ۔زخمیوں کے ساتھ آنے والے چند افراد نے بتایا کہ شہر میں آوارہ کتوں نے ہڑ بونگ مچادی ہے اور لوگ خاص کر معصوم بچے شام ہوتے ہی گھروں کے اندر سہم کر رہ جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے مساجد میں نماز کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے۔