Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

! آن لائن گیمبلِنگ ایپس تفریح نہیں، تباہی ہے شارٹ کٹ سے کمائی کا خواب، دائمی نقصان کا انجام

Towseef
Last updated: July 22, 2025 11:09 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

اِکز اقبال

آج کے تیز رفتار اور ڈیجیٹل دور میں آن لائن گیمبلِنگ ایپس [Online Gambling Apps ] ہماری زندگیوں میں ایک خطرناک زہر کی صورت اختیار کر چکی ہیں۔ یہ ایپس بظاہر تفریح اور کمائی کا آسان ذریعہ دکھائی دیتی ہیں لیکن حقیقت میں یہ نوجوانوں کو مالی نقصان اور نفسیاتی دباؤ کے گہرے گڑھے میں دھکیل دیتی ہیں۔ ان ایپس کے پیچھے ایک ایسا نظام اور الگورتھم [ Algorithm ] کار فرما ہے جو کھیلنے والے کی نفسیات کو سمجھ کر اسے لالچ اور عادت کی زنجیروں میں جکڑ لیتا ہے۔ ابتدائی طور پر صارف کو ڈیمو بونس [ Demo Bonus ] دے کر جیت کا جھانسہ دیا جاتا ہے، لیکن جیسے ہی وہ اپنی رقم لگانا شروع کرتا ہے، جیتنے کی امید ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے۔

ان ایپس کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ لوگوں کو ان کے مالی وسائل اور زندگی کی قیمتی دولت سے محروم کر دیتی ہیں۔ جب کھیلنے والے ایپ کو بند کرنا چاہتے ہیں، تو یہ انہیں پرکشش آفرز کے ذریعے دوبارہ واپس لانے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ چالاک نظام ان کی کمزوریوں اور عادات کو پہچان کر انہیں مستقل صارف بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ بدقسمتی سے یہ نظام ان نوجوانوں کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے جو پہلے ہی دینی اور اخلاقی تعلیمات سے دور ہیں اور آسانی سے پیسہ کمانے کے خواب دیکھتے ہیں۔ مسلسل ہارنے کے باوجود ’’جیت کا یقین‘‘ دراصل ایک نفسیاتی فریب ہے جسے ان ایپس کے AI الگورتھم جان بوجھ کر بڑھاتے ہیں۔

گزشتہ کچھ سالوں میں وادی میں آن لائن سٹہ بازی کے کئی کیسز منظرِ عام پر آئے ہیں، جہاں نوجوانوں نے لاکھوں روپے گنوا دیے۔ موجودہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہمارے کشمیر میں پچھلے کچھ سالوں سے یہ دیکھا گیا ہے کہ نوجوانوں میں آنلائن جوئے کی لت بڑھتی جا رہی ہے۔ اس وقت لاکھوں کی تعداد میں نوجوان ان گیمز میں براہِ راست حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیس کی اطلاعات کے مطابق، کئی نوجوانوں نے ان ایپس میں پیسے گنوا کر خود کو اور اپنے پورے خاندان کو بربادی کے دھانے پر لاکر کھڑا کیا ہے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں کے بے روزگار نوجوان ہوں یا باروزگار سب اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ان گیمز میں یا تو لگا چکے ہیں یا یہ مانو کہ گنوا بیٹھے ہیں۔

اور جس تیز رفتاری سے یہ سب پھیل رہا ہے۔ لگتا یہی ہے کہ ہماری سوسائٹی کے لیےایک زہر بن رہا ہے جو ہماری سوسائیٹی کو اندر ہی اندر کھائے گا ۔ بہت ساری فیملیز تباہ ہوجائی گی اور ہم دیکھتے رہ جائیں گے ۔
آن لائن گیمبلنگ ایپس نہ صرف افراد بلکہ پورے خاندانوں اور معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہیں۔ ان ایپس کی تیز رفتار مقبولیت نے سماج کو ایک ایسی سمت میں دھکیل دیا ہے جو اخلاقی اور مالی زوال کا سبب بن رہی ہے۔ یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ ہم، بطور معاشرہ، مثبت اور تعمیری چیزوں کو نظر انداز کر کے ان خطرناک رجحانات کو اپناتے ہیں جو ہمیں اندر سے کھوکھلا کر دیتے ہیں۔
ابھی حال ہی کی بات ہے، کشمیر کے ضلع بانڈے پورہ سے ایک دلخراش خبر آئی۔ ایک شخص جو عام زندگی گزار رہا تھا، آن لائن گیمبلنگ کی دلدل میں ایسا پھنسا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ڈیڑھ کروڑ روپے جھونک بیٹھا۔ اپنی دُکان، مکان، حتیٰ کہ پنشن فنڈ تک سب کچھ ہار گیا۔ وہ اکیلا نہیں ہارا، اُس کے ساتھ اُس کا پورا کنبہ، اُس کی عزت، اُس کا سکون، اور اُس کا مستقبل بھی ہار گیا۔ کیا یہ حادثہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک چیخ نہیں؟ ایک انتباہ نہیں؟

خدارا! ان ایپس کی تشہیر سے گریز کریں۔ یہ محض تفریح یا کمائی کا ذریعہ نہیں بلکہ ایسی لعنت ہے جو کسی کی زندگی، ذہنی سکون، اور خاندانی رشتوں کو لمحوں میں برباد کر سکتی ہے۔ موجودہ دور میں جب بیروزگاری اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہے اور نوجوانوں کے دل میں راتوں رات امیر بننے کا خواب دھڑک رہا ہے، ایسے میں ان ایپس کا فریب انہیں بڑی آسانی سے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ کوئی بھی نوجوان، طالبعلم یا بیروزگار فرد اس فریب کار نظام کے شکنجے میں جا سکتا ہے — اور پھر واپسی کی راہ اکثر ناممکن ہو جاتی ہے۔

آن لائن گیمبلنگ کی واضح قانونی ممانعت نہ ہونے کی وجہ سے یہ لت کھلے عام پھیل رہی ہے۔ موجودہ IT قوانین میں گرے ایریاز کا فائدہ اٹھا کر، بیشتر ایپس خود کو ’’فینٹسی اسپورٹس‘‘ یا ’’تفریحی پلیٹ فارمز‘‘کے طور پر پیش کرتی ہیں۔ یہ صرف ایک فرد کی تباہی نہیں، بلکہ ایک پورے معاشرے کا بگاڑ ہے۔ آن لائن گیمبلنگ کی لت کے سماجی، اخلاقی اور معاشی اثرات اتنے شدید اور دوررس ہیں کہ اب اس کے سدباب کے لیے سنجیدہ حکمتِ عملی ناگزیر ہو چکی ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ اربابِ اختیار اس سنگین مسئلے کا ادراک کریں اور ایسے سخت اور مؤثر قوانین مرتب کریں جن کے تحت نہ صرف ان ایپس کو لگام دی جا سکے بلکہ عام فرد، خاص طور پر نوجوان، اس دلدل میں قدم رکھنے سے پہلے ہی محفوظ ہو جائیں۔ یہ صرف قانونی جنگ نہیں بلکہ نسلوں کو بچانے کا ایک اجتماعی فریضہ ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان ایپس کے نقصانات کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کیا جائے۔ ہمیں نوجوانوں کو یہ سکھانے کی ضرورت ہے کہ محنت اور ایمان داری ہی حقیقی کامیابی کی کنجی ہیں، اور ان تباہ کن راستوں پر چلنے سے گریز کرنا ہی دانشمندی ہے۔ یہ زہر، اگر فوری طور پر روکا نہ گیا، تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک نہایت خطرناک وراثت ثابت ہوگا۔
آخری بات:  زندگی ایک انمول نعمت ہے، اور کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ یاد رکھیں، جو چیز محنت کے بغیر ملے، وہ ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔ اپنے وقت، توانائی، اور پیسے کو ان راستوں پر خرچ کریں جو آپ کو زندگی میں کچھ سکھائیں اور سنواریں، نہ کہ ان اندھیروں میں دھکیل دیں جو آپ کو بربادی کے سوا کچھ نہ دیں۔ دینی تعلیمات، اخلاقی اصول، اور حلال روزگار ہی وہ چراغ ہیں جو آپ کے راستے کو روشن کر سکتے ہیں۔ اپنی زندگی کو عادتوں کی زنجیروں اور وقتی لالچ سے آزاد کریں، اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ اصل خوشی دوسروں کی خدمت اور اپنی ذات کی تعمیر میں ہے، نہ کہ جھوٹے خوابوں کے پیچھے دوڑنے میں۔؎
چمکتی راہوں کے پیچھے اندھیرا گہرا ملے
حلال رزق سے جو کمائے، سکون سچا ملے
(مضمون نگار مریم میموریل انسٹیٹیوٹ پنڈت پورہ قاضی آباد میں پرنسپل ہیں)
رابطہ۔ 7006857283
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رام بن: موسلا دھار بارش کے باعث تعلیمی زون بٹوٹ اور رام بن کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے بند
تازہ ترین
بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب

Related

کالممضامین

وزیراعظم مودی کا دورۂ مالدیپ | ہند۔مالدیپ دوطرفہ تعلقات کا تاریخی پس منظر

July 22, 2025
کالممضامین

کشمیرکی دستکاریاں اور ہنرمند کاریگراں | کیا پشمینہ کی نرم دھاگے اُمید بُن رہے ہیں؟ صنعت

July 22, 2025
کالممضامین

کھیرے اور لوکی۔ بہتر پیداوار کیسے حاصل کریں؟

July 22, 2025
کالممضامین

ہندوستان کا خلائی سفر عام آدمی کے خواب کو حقیقت کی شکل دیتا ہے اظہار خیال

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?