یو این آئی
نئی دہلی// زراعت اور باغبانی کی پیداوار کی بہتر مارکیٹنگ کے لیے قومی زراعت مارکیٹ (ای-نام) منصوبے کے آن لائن پلیٹ فارم پر ملک بھر کی 1389 منڈیوں کو شامل کیا جا چکا ہے ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت کی ایک رپورٹ کے مطابق، 31 اکتوبر 2024 تک 23 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 1389 منڈیاں ای-نام پلیٹ فارم سے منسلک کی جا چکی ہیں۔ ای-نام پلیٹ فارم پر اب تک 1.78 کروڑ کسان، 2.62 لاکھ تاجر، اور 4250 سے زائد فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) رجسٹرڈ ہیں۔اس پلیٹ فارم پر 3.79 لاکھ کروڑ روپے کی قیمت کی زرعی پیداوار کے کاروبار کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے ۔ اس پلیٹ فارم پر مسابقتی آن لائن بولی کے ذریعے کسانوں کے لیے ان کی پیداوار کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے ، جس میں زرعی اور باغبانی کی اشیاء کا آن لائن کاروبار کیا جاتا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای-نام پلیٹ فارم کے تحت منڈیوں کی شمولیت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر ہے ۔ ای-نام پلیٹ فارم پر منڈیوں کی تعداد درج ذیل ہے :جموں و کشمیر میں 17 اآندھرا پردیش میں 33،آسام میں 3،بہار میں 20،چھتیس گڑھ میں 20،گجرات میں 144،گوا میں 7،ہریانہ میں 108،ہماچل پردیش میں 38،جھارکھنڈ میں 19،کرناٹک میں 5،کیرالہ میں 6،مدھیہ پردیش میں 139،مہاراشٹر میں 133،ناگالینڈ میں 19،اڑیسہ میں 66،پنجاب میں 79،راجستھان میں 145،تمل نادو میں 157،تلنگانہ میں 57،تریپورہ میں 7،اترپردیش میں 125،اتر کھنڈ میں 20،مغربی بنگال میں 18ہیں۔ان کے علاوہ، انڈمان اور نیکوبار جزائر میں ایک، چنڈی ی گڑھ میں ایک، ور پودوچیری میں 2 منڈیاں ای-نام سے جڑی ہوئی ہیں۔