سرینگر// سماجی ویب سائٹس پر ایک ہفتہ قبل مشتہر کئے گئے جعلی بھرتی لسٹ کے ذریعے امیدواروں کو پریشان کن صورتحال سے دوچار کئے جانے کے حوالے سے سخت نوٹس لیتے ہوئے ،جے کے بنک نے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں دفعہ419آر پی سی 66آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔بنک نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی آرڈر جے کے بنک کی جانب سے اجراء نہیں کیا گیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شر پسندوں کاایک منظم گروہ بنک کی عوامی مقبولیت اور اسکی اعتباریت کو زک پہنچانے کی تاک میں رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہ کر بنک کے بارے میں افواہیں پھیلاتے ہیں ۔تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جعلی بھرتی لسٹ کو شائع کرنے کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ www.jkbanks.comبھی جعلی اور فراڈہے ۔