تھنہ منڈی //تھنہ منڈی تحصیل میں آنگن واڑی سنٹروں میں تعینات ورکروں اور ہیلپروں کوپچھلے 6ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ ان آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں اپنے بچوں کی تعلیم اور گھر کا انتظام چلانے میں مشکلات کاسامناہے اس لئے ان کی تنخواہیں فوری طور پر واگزار کی جائیں ۔ہاجرہ بیگم نامی ایک ملازم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کے بچوں کی فیس ادانہیں ہوسکی ہے کیونکہ انہیں ملنے والا وظیفہ چھ ماہ سے ادا نہیں کیاگیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ سرکار آنگن واڑ ی سنٹروں میں کام کررہی ان خواتین کا خیال رکھے اور انہیں بروقت وظائف فراہم کئے جائیں ۔