اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ضلع پروگرام افسر ڈوڈہ نے آنگن واڑی مراکز میںزائد المعیاد خوراک تقسیم کرنے کے الزام میں ایک خاتون سپروائزر کو معطل کرکے سی ڈی پی او ٹھاٹھری کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے 5دنوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے چنگا ڈوڈواڑ علاقہ میں ایک آنگن واڑی سینٹر سے کھانے پینے کی اشیاء کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کی معیاد ختم ہوئی تھی۔ضلع پروگرام افسر ڈوڈہ اختر حسین قاضی نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پوشن پراجیکٹ گندوہ میں تعینات سپروائزر طاہرہ تبسم کو معطل کرکے ضلع پروگرام افسر ڈوڈہ کے دفتر میں اٹیچ کیا ہے اور سی ڈی پی او پنکج شرما کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے 5 دنوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔