سرینگر// ریاستی سرکارنے’’آنگن واڑی ورکروں اورہیلروں کی اُجرتوں میں اضافے کابگل ‘‘بجاتے ہوئے کہاکہ ریاستی محکمہ خزانہ کی جانب سے منظوری ملتے ہی باضابط عمل درآمدکیاجائیگا۔ سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے کہا کہ محکمہ خزانہ کی طرف سے رقم واگذار ہو نے کے ساتھ ہی آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی اجرتوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔ اور اس حوالے سے پہلے ہی محکمہ خزانہ کے ساتھ معاملے پر بات ہو ئی ہے ۔جموں میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروںکے مسائل کی گونج سنائی دی جب ایک قانون ساز کونسل کے ممبر نے سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون سے تحریری سوال میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے ماہانہ اجرت میں اضافہ کے حوالے سے پوچھا ۔جس کے تحریری جواب میں سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے کہا کہ آنگن واڈی ورکروں اور ہیلپروں کی ماہانہ اجرت میں اضافے کے حوالے سے پہلے ہی محکمہ خزانہ کے ساتھ معاملہ زیر بحث لایا گیا ۔انہوں نے کہا محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم واگزار ہو نے کے ساتھ ہی ان کے ماہا نہ اجرت میں اضافہ کو منظوری دی جائے گی ۔واضح رہے کہ ریاست جموں میں مر کزی اسکیم کے تحت ہزاروں کی تعداد میں آنگن واڈی ورکروں ،ہیلپرکام کر رہی ہے اور انہیں مر کزی سر کار کی جانب سے ماہانہ ۱1800سے 3500تک کی اجرت فراہم کی جارہی ہے لیکن مہنگائی بڑھ جانے کے نتیجے میں اور کم و قلیل اجرت پر انہیں گزارا نہیں ہو تا اور گزشتہ کئی سالوں سے آنگن واڈی ورکرس اور ہیلپرس اپنے ماہانہ اجرت میں اضافے کے حوالے سے احتجاج کر تے آئے ہیں ۔یاد رہے کہ حال ہی میں ریاستی حکومت کی جانب سے 61ہزار عارضی ملازمیں کو مستقل کر نے کے احکامات کے ساتھ ہی ریاست جموں و کشمیر میں مر کزی اسکیموں کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمیں اپنی نوکریاں باقاعدہ کر نے کے حوالے سے احتجاج کر تے آئے ہیں جس کے بعد ریاستی حکومت نے یہ بات واضح کی تھی کہ مر کزی اسکیموں کے تحت بھرتی کئے گئے عارضی ملازمین ان کے دائرے اختیار میں نہیں ہیں ،تاہم ایوان اسمبلی میں ریاست کے سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون کی طرف سے یہ خوشخبری سنائے جانے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں کام کر رہی آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس میں خوشی کی لہر دوڈ گئی اور انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے ماہانہ مشاہرہ میں اضافہ کیا جائے گا۔