کٹھوعہ //فوج کی جانب سے ضلع کٹھوعہ کے بسولی علا قہ میں آنکھوں کی چانچ کیلئے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران عوام کو صحت ست متعلق سہولیات فراہم کی گئیں ۔اس طبی کیمپ کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کرنے کے علا وہ ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس کیمپ میں ڈاکٹروں کی جانب سے بسولی اور گرد و نواح کے علا قوں سے آئے ہوئے 270سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ آنکھوں کی مختلف بیماریوں سے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے احتیاطی تدبیروں کے بارے میں بھی بیدار کیا ۔اس طبی کیمپ کے دوران فوج کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ سیول انتظامیہ کے ملازمین اور آفیسران بھی موجود تھے ۔