جموں // ریاستی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس ( پولیس ہیڈکوارٹرس) کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ کمیٹی کی سفارشات کے عین مطابق ایس آنند جین کواگلے احکامات تک اینٹی کرپشن بیورو میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے۔ انکی تعیناتی فوری طور پر ہوگی۔