جموں//منگل کی شام موسم نے اُس وقت اچانک کروٹ بدلی جب جموں شہروصوبہ کے دیگراضلاع میں سورج ڈھلنے سے پہلے ہی اندھیراچھاگیااورقہرانگیزآندھی نے ہرطرف تباہی مچادی اوراس کے بعد ہلکی بارش بھی ہوئی جس کی وجہ سے جہاں جموں شہر اوراس کے گردونواح کے علاقوں میں رہنے والے لوگوںکو گذشتہ چنددنوں سے پڑرہی جھلسادینے والی گرمی سے راحت ملی ہے وہیں لوگوں کوبھاری نقصان کاسامنابھی کرناپڑا۔آنافاناً آئی زبردست آندھی سے جوکئی گھنٹے جاری رہی سے ہرطرف خوف وہراس پیداہوگیا جبکہ سڑکوں پرکھڑی بائیکیں،موٹرسائیکل اُلٹ پلٹ ہوگئے ، کئی مقامات پردرخت گرنے کے واقعات پیش آئے جبکہ بجلی نظام بھی درہم برہم ہوکررہ گیاہے۔خطہ چناب وپیرپنجال میں فصلیں تباہ ہوچکی ہیں تاہم کہیں سے کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ رات آندھی وطوفان اور ہلکی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد لو گوں نے راحت کی سانس لی ہے۔جموں میںبدھ کے روزبھی آسمان پربدل چھائے رہے اورتیزہو ا چلنے کی وجہ سے موسم خوشگور رہا۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا تھاجس کی وجہ سے لو گ کا فی پریشا ن ہو گئے تھے۔ محکمہ مو سمیات نے آئندہ24گھنٹہ کے دوران جموں کے کچھ حصوں میں ہلکی بوندہ باندی کی پیشن گوئی کی ہے۔صوبہ جموں بالعموم اورجموں شہرونواحی علاقوں میں بالعموم بارش اورطوفان سے کئی ہفتوں کی قہر برساتی جھلستی گرمی کا غرورٹوٹ گیا اور ا ہلیان جموں خاص کر روزہ داروںکو راحت نصیب ہوئی۔ جموں شہرمیں مختلف مقامات پرسڑکوں پرپیڑپودے آگرے جس کی وجہ سے بجلی نظام بری طرح درہم برہم ہوکررہ گیاجس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں رات 3 بجے یاصبح کے وقت بجلی سپلائی بحال کی گئی۔