ڈوڈہ //ریاستی کلچرل اکادمی کے سب آفس ڈوڈہ کی طرف سے جشن آمد بہار کے عنوان سے ایک محفل موسیقی ٹاؤن ہال ڈوڈہ میںسجائی گئی ۔ اس موسیقی پروگرام میں ضلع ڈوڈہ کے معروف گلوکاروں کے علاوہ ریاست کے مشہور موسیقی کے مایہ ناز موسیقاروں نے اپنے سروں سے لوگوں کو لطف اندوز کیا۔جن مقامی فنکاروں نے سامعین کو محظوظ کیا ان میں ، فاروق احمد کھوکر، اعجاز بھدرواہی، بشیر سراجی، وشاکہ بھاردواج، راہل بھاردواج، منموہن جناتڑو، و دیگر ان شامل تھے ۔پرنسپل ہائر سکینڈری سکول بوائز ڈوڈہ تنویر احمد وانی بطور مہمان خصوصی جبکہ ڈی ایس پی افتخار احمد قریشی بطور مہمان اعزازی موجود تھے۔موسیقی پروگرام کے آخر پر کلچرر سب آفس ڈوڈہ افیسر صلاح الدین نے تمام موسیقاروں شرکاء کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکرایہ ادا کیا۔