زاہد بشیر
گول//گول میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک آل پارٹیز وفد نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) گول امتیاز احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے علاقہ کے کئی اہم عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور فوری حل کا مطالبہ کیا۔وفد میں میں نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی، بی جے پی ، سماجی تنظیموں میں پیس اینڈ ویلفیرکمیٹی گول ، سول سوسائٹی گول نمائندے شامل تھے۔ملاقات کا مقصد علاقہ گول کے عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کی کمی، خراب سڑکوں، بجلی و پانی کی قلت، طبی سہولیات اور تعلیمی اداروں کی حالت زار پر توجہ دلانا تھا۔اس موقعہ پر سڑکوں کی خستہ حالی پر وفد نے ایس ڈی ایم کو بتایا کہ کئی علاقوں میں کو جوڑنے والی سڑکیں جن میں بالخصوص گاگرہ ، اند ھ ، گول دارم ، گول سلبلہ گگر سولہ وغیرہ شامل ہیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں، جن کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وہیں گول گاگرہ روڈ پر تین پلوں کی تعمیر جو 2018سے تشنہ تکمیل ہیں پر بھی بات چیت ہوئی ۔اس موقعہ پر سکولی میں اساتذۃ کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ سکولوں میں مڈ ڈے میل، سکولی عمارتوں کی خستہ حالت ، ڈھیڈہ ہسپتال میں عملہ کی کمی و ہسپتال کی خستہ حالت ، ڈگری کالج کی عمارت پر رکے پڑے کام کو جلد بحال کرنے کے علاوہ کالج کو جلد از جلد اپنی عمارت میں منتقل کرنے کے علاوہ انڈور اسٹیڈیم پر رکی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ وہیں گول سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تعمیراتی و دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ۔اس موقعہ پر گول میں مختلف سڑکوں پر دوڑنے والی مسافر گاڑیوں کی جانب سے اضافے کرایہ کے بارے میں بھی ایس ڈی ایم کے ساتھ بات ہوئی ۔ ایس ڈی ایم گول نے وفد کی بات کو توجہ سے سْنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اْٹھایا جائے گا اور ممکنہ حد تک جلد از جلد حل نکالا جائے گا۔