جموں//آل جموں وکشمیرپٹوارایسوسی ایشن کے مرکزی سطح کے انتخابات کشمیریونیورسٹی کے کنونشن ہال میں جمہوری طرزعمل کے ساتھ چنائو معززین کی نگرانی میں منعقد کئے گئے۔ چنائومیں ریاست بھرکے ڈیلی گیٹ حضرات بشمول صدر اضلاع وتحصیلات نے شرکت کی اورانتخابات کوآزادانہ ومنصفانہ طریقہ سے منعقدکرنے میں اپناکلیدی رول ادا کیاجس میں سجادصدیقی صدرمرکزاورمشتاق احمدگنائی نائب صدر مرکزاول بلامقابلہ دونوں منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ عبدالمجید ملا نائب صدردوہم ، سعید دانش قادری جنرل سیکریٹری، غلام رسول شاہ سیکریٹری اول، جہانگیراحمدخان سیکریٹری دوم شاہ اقبال چیف آرگنائز ریاض احمدزری پبلک سیکریٹری ،عادل احمدبیگ اکائونٹنٹ ، شوکت رشید خزانچی اور ریاض احمد وانی ایڈیٹر جنرل کے عہدوں پر منتخب ہوئے۔ تقریب کی صدارت سبکدوش ہوئے صدر مرکزرمن راج شرما کی موجودگی میں ہوئی جبکہ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداران اورزعماحضرات جن میں عبدالغنی آہنگر، آفاق احمد شوپیانی ،محترم عبدالسلام پرے ، حاجی میرمحمدیاسین وچوہدری فریداحمدودیگر زعماکرام مہمان خصوصی کے طورشریک ہوئے۔آخرپراپنے صدارتی خطاب میں سجادصدیقی نے انتخابات خوش اسلوبی وپرامن طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے تمام ڈیلی گیٹ حضرات خصوصاً صوبائی اکائی جموں وکشمیرزیرنگرانی صدر صوبہ کشمیر فیاض احمدبابا کاشکریہ اداکیا۔ سجادصدیق نے منتخب شدہ عہدیداران کی طرف سے اعلانیہ اظہار کیاکہ ہم پٹوارایسوسی ایشن کومنظم وکارگر اورمزیدفعال بنانے کاعہددوہراتے ہوئے اس بات کایقین دلایا کہ ہم طبقہ پٹوارکودرپیش گوناگوں مسائل کے ازالہ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اورتمام جائزمطالبات جن میں خصوصی طور پرپے گریڈ، ڈی پی سی وازسرنوگرداور سرکل وپٹوارحلقوں کی تشکیل شامل ہیں پربھی جدوجہدجاری رہے گی۔