جموں //آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی کے اراکین نے انتظامیہ پر ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈاکر کی توہین کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران اراکین نے مبینہ طورپر الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ،محکمہ دیہی ترقی جموں کی طرف سے نومنتخب سرپنچوں کی حلف برداری کیلئے گلشن گروانڈ میں موجودگی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جموں کو ہدایت جاری کرنے کیلئے یک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر امبیڈاکر کے نام پر رکھے گئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک کو پانامہ چوک تحر یر کیا گیا تھا ۔مظاہرین نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ وہ بھیم رائو امبیڈکر کی توہین کرنے میں مصروف ہے ۔اپنے خطاب میں آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ جان بوجھ کر چوک کا نام تبدیل کر نا چاہتی ہے ۔موصوف نے کہاکہ اس معاملہ پر انہوں نے ریاستی چیف سیکریٹری کیساتھ بھی ملاقات کی تھی لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھا یا گیا ۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ ضلع میں اس سے قبل مذکورہ طبقہ کے افراد کو ہراساں کیا گیا لیکن پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سماج کے پسماندہ طبقہ کے جذبات کر مجرو ح کرنے کے علا وہ ان کیخلاف کی جارہی نا انصافیوں کو بند کیا جائے ۔اس موقعہ پر ایس کلونت سنگھ ،محمد شفیع ،نزاکت کھٹانہ ،دویندر سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔