سرینگر // مشتبہ جنگجوئوں نے آلوچی باغ سرینگر میں ایک نوجوان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔پولیس نے بتایا کہ نا معلوم مسلح افراد نے رات کے قریب ساڑھے 8بجے آلوچی باغ میں ایک کراکری شاپ مالک 30 سالہ زبیر مجید پرے ولد عبدالمجید پرے کو آلوچی باغ میں نزدیک سے گولیاں چلائیں ، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوا اور اسے صدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ پرے 2014اسمبلی انتخابات میں بٹہ مالو اسمبلی حلقہ سے بھاجپا امیدوار زبیر احمد وانی کے قریبی دوست رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر مجید پرے پہلے پولیس میں کام کرتے تھے تاہم بعد میں انہوں نے نوکری سے سبکدوشی اختیار کی اور آجکل وہ آلوچی باغ میں کراکری کی دکان چلاتا تھا۔