Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

آقائے نامدارؐ: خیرالبشر ؐ کے صدقے دونوں جہاں ہیں خوشتر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 خاتم المرسلین رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ِرسالت کے بے شمار پہلو ہیں مگر عہد جدید میں انسانیت کے دکھوں کا مداوا، حقوق انسانی اور لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کاجو عملی نمونہ نبی مہربانؐ کی سیرۃ مطہرہ میں ملتا ہے،اقوام عالم کی تاریخ میں اس کی کوئی نظیر نہیں۔اسلام انسان کیلئے رہنمائی و ہدایت کا ایسا جامع،موثر اور مکمل نظام پیش کرتا ہے جس کا مشاہدہ فطرت اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی نشانیوں کی عملی تصویر ہے۔ جہاں بڑے بڑے عقلیت پسند بھی لاجواب ہو کر رہ جاتے ہیں۔نبی مہربان ؐ کی یہی شان ہے کہ آپ ؐکی دعوت نے انسانیت کو اپنی پیدا کردہ خرابیوں کے بوجھ اور دیرینہ رسوم و قیود سے آزاد کیا۔ بھٹکی ہوئی انسانیت کو خود غرضی، تعصب ، ظلم و زیادتی کے راستے سے ہٹا کر اُخوت و مساوات ،خیر خواہی اور ہمدردی کے خوبصورت جذبوں سے روشناس کروایا    ؎
آپ آئے تو آئے بھی قرآں لئے ہوئے
تنظیم  کائنات  کا ساماں  لئے ہوئے
آقائے دو جہاں  ؐکے رواں رواں میں دبی کچلی ہوئی انسانیت کیلئے رحم و کرم تھا کہ انہوں نے باطل خداوؤں کا پرچار کرنے والے مذہبی اجارہ داروں کے سر کچل کر غلاموں میں جینے کا حوصلہ پیدا کیا،انسانیت کو دہشت و جبر آزاد کروا یا۔ نبی مہربانؐ نے پہلی بار انسان کو حریت فکر ،آزادی عمل اور کامیابی کی تگ و دو میں حصہ لینے کے لئے اُمید بخشی ،جس کے نتیجے میں ایک ایسی معاشرت وجود میں آئی جو نظریاتی اساس پر جدید تہذیب کی معراج قرار پائی۔حضرت موسیٰ ؑبنی اسرائیل کی قوم کے نجات دہندہ بن کر آئے تو حضرت عیسیٰ ؑاپنی قوم کی کھوئی ہوئی میراث کی تلاش کے لئے آئے مگر آنحضورؐ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے۔ہر قوم ،ہر رنگ و نسل ،ہر علاقہ کے لوگوں کے لئے آپ نجات دہندہ بن کر تشریف لائے۔آپ ؐکے دئے ہوئے پیغام حیات میں بلا تخصیص ،بلا امتیاز ،عورت ہو یا مرد ،امیر ہو یا غریب سب کے حقوق کا تحفظ موجود ہے۔حتیٰ کہ حقوق کی بلا امتیاز فراہمی مسلم اورغیر مسلم کا فرق بھی مٹا دیتی ہے۔آپؐ کی دعوت علاقائیت یا نسل پرستی کی نہیں بلکہ بین الانسانیت کے لئے ایک موثر اور مکمل نظام پیش کرتی ہے۔رحمتہ للعالمین ؐکی شان کریمی اور حقوق انسانیت کے لئے آپ ؐکا اسوۂ حسنہ قابل تقلید اور آج پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
 آئیے! ذرا سیرت پاک کے آئینے میں اسلام کی چند جھلکیاں دیکھیں۔غلاموں کے لئے آپ کی ہستی ایک ڈھال ہے ،اگر عبد اللہ بن مسعود جیسے بزرگ صحابیؓ اپنے غلام پر کچھ سختی کرتے پائے جائیں تو یکایک عقب سے آواز آتی ہے :’’عبداللہ !تمہیں غلام پر اتنا تصرف اور قدرت حاصل نہیں جس قدر اللہ تعالی کو تم پر حاصل ہے‘‘اور وہ خوف کے مارے غلام آزاد کرا دیتے ہیں۔بات اگر عورت کی نسوانیت اور انسانیت کے حقوق کی ہو تو آنحضورؐکی تعلیمات سے بڑھ کر حقوق نسواں کیلئے عزت و شرف پر مبنی موثر آواز خاتم النبینؐ کے علاوہ کسی اور کی سنائی نہیں دیتی۔معاملہ بوڑھے ،بزرگوں ،یتیموں اور محتاجوں کا ہو تو آپؐ خاص الخاص ان کے سر پرست ٹھہرے اور باقاعدہ دین مبین میں ان کا حق اور حصہ معین کر دیا گیا۔ آپؐ کی رحمت و شفقت کا وسیع سمندر انسانوں کے لئے ہی نہیں جانوروں کے لئے بے پایاں خزانہ ہے۔ حد یہ ہے کہ مسجد نبوی  ؐکا کھجور کاٹنے کا ستون آپؐ کے فراق میں فریاد کرتا ہے تو اس کے پاس جا کر تسلی دیتے ہیں۔ایک پیاسے کتے کو پانی پلانے والے کو جنت کی بشارت دیتے ہیں تو ایک خاتون کو بلی کو بھوکا باندھ کر مار دینے پر جہنم کی تنبیہہ فرما تے ہیں۔یہ ہیں ہمارے نبی ،بڑی شان والے نبی ؐجن کی پیروں کی خاک ہے دنیا ، دولت و غنیم مگر پایوں کے تلوے بھی آلودہ نہیں۔ دربار رسالت مآب ؐ میںسائل کوئی یہودی ہے ،جو بے لباس ہے اور آپؐ کے کرتہ مبارک کی طرف انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو اس احساس ِتفکر سے کہ امیر وقت کے تن پر لباس ہے اور اس کی قوم کے بچے کو کرتا میسر نہیں، آپ ؐ آقا دو جہاں اپنے تن مبارک سے کرتا اُتار کر اسے پہنا دیتے ہیں ،ادائیگی حقوق یاکسی عظیم الشان مثال کہ کائنات کا ذرہ ذرہ گواہی دے اٹھتا ہے     ؎
رُخ مصطفی ہے وہ آئینہ کہ ا ب ایسا دوسرا آئینہ
نہ ہماری بزم ِخیال میں نہ دکان آئینہ ساز میں
آپ ؐہمہ جہت مہروماہ اور ہمہ پہلو رحمت ہیں ۔آپؐ نے اپنی اخلاق حسنہ کی طاقت سے دشمن کو زیر کیا اور انسانیت کو سکھایا کہ ظلم و زیادتی ،جبر اور ناانصافی،انسانیت کو حیوانیت کے درجے پر لے جا کر ہلاک کر دیتی ہے۔آپؐ سرچشمہ ٔعدل ،مساوات کے پیکر اور سراپا رحمت ہیں۔آپؐ کی تعلیمات میںانسانی زندگی ،عزت آبرو اور جان و مال کی حرمت کا پاس و لحاظ رکھنا سرفہرست ہے ۔فرمایا: مومنین ایک جسم کی مانند ہیںجو کسی پر رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیںکیا جاتا (مسلم و بخاری)۔آپ ؐسراپا رحمت ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپؐ کا لایا ہوا دین ہی وہ آخری نظام ِحیات ہے جس میں دنیا کی فلاح و بہبود کا راز پوشیدہ ہے،اسی ہدایت کے ذریعے دنیا ہلاکت و تباہی سے بچ سکتی ہے۔ آج کی انسانیت ظلم و زیادتی ،طبقاتی کشمکش،اقتدار کی جنگ ،ہوس اور مفاد پرستی کی آگ میں جھلس رہی ہے۔بنی نوع انسان کی آخری نجات اور اُمید اسی میں مضمر ہے کہ رحمت کاملؐ کے بتائے ہوئے راستے کو عملی زندگی میں اپنے روزمرہ کا ضابطہ حیات بنایا جائے۔ آپؐ کے لائے ہوئے دین اسلام کو ہی اول و آخرفلاح عامہ کا ضامن سمجھا جائے اور اس ایمان و یقین کے ساتھ زندگی بسر کی جائے کہ آپؐ ہی خاتم النبین رحمت اللعالمینؐ ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?