لاہور /پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بحیثیت صدر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کو جوائن کر لیا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں فرنچائز سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کی تھی اور اس سیزن میں قیادت ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو سونپ دی تھی جن کی زیر قیادت زلمی چمپئن بن گئے تھے ۔دریں اثنا پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ نے لیگ کی تمام فرنچائزوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آفیشل سطح پر اعلان کردہ ٹرانسفر کے مقررہ وقت کے علاوہ وہ کھلاڑیوں کے ٹرانسفر، انہیں ٹیم میں رکھنے یا تبادلے کا اعلان نہیں کر سکتے ۔یاد رہے کہ یہ بیان ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے کہ جب کراچی کنگز کی فرنچائز نے پشاور زلمی چھوڑنے والے شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت اور انہیں کراچی کنگز کا صدر بنانے کا اعلان کیا۔
یو این آئی۔