جموں//ایس ڈی آرایف ہیڈکوارٹر سیکنڈبٹالین جموں میں بین الاقوامی یوم ڈیزاسٹررسک ڈڈکشن منایاگیا۔اس سلسلے ریسکیوآپریشنوں کے موک ڈرل ایکسرسائزکم ڈیمانسٹریشن (مشق اورنمائش ) کااہتمام کیاجس کے تحت سڑک حادثات ، فرسٹ میڈیکل رسپانڈر، کلیپس سٹریکچرسر اینڈریسکیو ،کنٹرولنگ آف سمال فائرانسی ڈنٹس اورفلڈواٹرریسکیوسے بچائوکے احتیاطی تدابیر اوراقدامات کامظاہرہ کیاگیا۔اس دوران سول ڈیفنس وارڈنوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطلباء جن میں گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول شاستری نگرجموں ، گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول مبارک منڈی، گورنمنٹ رنبیرہائرسکینڈری سکول جموں، اورینٹل اکیڈمی محلہ افغان جموں، ماڈل اکیڈمی بی سی روڈ جموں،جودھامل پبلک سکول جموں شامل ہیں۔اس دوران طلباء نے ہنگامی حالات میں بچائوسے متعلق احتیاطی تدابیرکی جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف ،رشمی وزیرنے مہمانوں کااستقبال کیا۔اس موقعہ پرآئی جی پی ہوم گارڈ ؍سی ڈی اینڈایس ڈی آرایف جے اینڈکے دانش رانا مہمان خصوصی تھے۔