Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

آغوشِ مادر…درسگاہِ فطرت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
بچے کی زندگی کے ابتدائی دو سال اس کی صحت اور تندرستی کے بنیادی ایام ہیں۔ ان ایام میں اگر اسے مناسب طریقہ سے دودھ پلایا جائے‘ اسے ورزش کرائی جائے‘ اسے غسل‘ نیند‘ سیر ‘ دھوپ وغیرہ تمام حوائج ضروریہ سے مناسب حصہ دیا جائے تو ایسا بچہ زندگی کی آئندہ کٹھن منزلوں کو بخیر و خوبی طے کرنے کے قابل بن جاتا ہے۔ پیدائش کے چھ گھنٹہ بعد سے بچہ کو ماں کا دودھ پلایا جائے۔ تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ دس منٹ کی مدت دودھ پلانے کیلئے کافی ہے اور ایک بار میں صرف ایک ہی چھاتی سے دودھ پلایا جائے۔ دوسرے موقع پر دوسری چھاتی سے‘ اسی طرح سے تبدیل کر کے دودھ پلانا مفید رہتا ہے۔ جب بچہ دودھ پی رہا ہو تو اسے جگائے رکھنا ضروری ہے۔ جن عورتوں کو دودھ زیادہ آتا ہے لیکن بچہ دودھ نہیں پیتا تو دودھ بستہ ہو کر چھاتیوں میں گٹھلیاں بن جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ چھاتیوں میں بچے کیلئے کافی دودھ نہ اتر ے تو دودھ پلانے سے آدھ گھنٹہ پہلے ماں آدھ سیر سے زیادہ دود ھ پی کر لیٹ جائے۔ اس سے اس کے دودھ میں اضافہ ہو جائے گا۔ اگر ماں صبح و شام ہوا خوری کرے‘ مقوی غذا کھائے۔ دودھ ‘ گھی‘ پھل‘ ترکاری وغیرہ زود ہضم چیزیں کھائے تو اس سے کافی دودھ ہو جائے گا جس سے اس کا ننھا بہ آسانی پل سکتا ہے۔ آج کل عورتوں میں ایک غلط خیال عام طور سے پایا جاتا ہے کہ دودھ پلانے سے عورت کے حسن و جمال میں کمی واقع ہو جاتی ہے ‘ لہٰذا کئی عورتیں بچوں کو اپنا دودھ پلانا باعث عار خیال کرنے لگی ہیں۔لیکن دنیا بھر کے ماہرین اطفال اس بات پر متفق ہیں کہ بچے کیلئے سب سے زیادہ مفید اسکی ماں کا دودھ ہوتا ہے۔معالجین نے پتہ لگایا ہے کہ حالت حمل میں جو تغیرات عورت کے رحم وغیرہ میں رونما ہوتے ہیں‘ ان کو درست کرنے اور اصلی حالت پر واپس لانے کیلئے خود ماں کا بچے کو دودھ پلانا ایک بے نظیر علاج ہے۔ اس قدرتی علاج کے ذریعہ رحم اور دیگر ساختیں بہت ہی جلد سکڑ کر اپنی اصلی حالت پر واپس آ جاتی ہیں اور یہ اعضاء اس فرض کی ادائیگی کے باعث نہایت ہی راحت و سکون میں رہتے ہیں۔ ان میں اجتماع خون نہیں ہوتا اور ماہواری ایام رکے رہتے ہیں۔ اس کے برعکس جو عورتیں بلا وجہ دودھ پلانا ترک کر دیتی ہیں‘ عرصہ دراز تک ان کا رحم اور دیگر ساختیں مختلف رطوبات کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ معمولی سبب بھی ایسی عورتوں کے رحم میں سیلان بیض اور سیلان صدیدی جیسے امراض پیدا کر دیتے ہیں۔ مختلف ممالک کے اعداد و شمار سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اچھی صحت کے باوجود دودھ نہ پلانے والی عورتوں میں امراض زیادہ رونما ہوتے ہیں۔دودھ کے علاوہ بچہ کو وقفہ کے وقت میں تھوڑا پانی بھی پلانا چاہیے۔ اگر کسی وجہ سے بچہ ماں کا دودھ نہ پی سکے تو بچہ کو تندرست گائے کے دودھ سے پرورش کی جائے‘ تین حصے پانی اور ایک حصہ دودھ ملا کر چولہے پر گرم کریں جب تین ابال آ جائیں تو اتار لیں۔ ٹھنڈا کر کے حسب ضرورت چینی ملا کر پلائیں۔ یہ دودھ ماں کے قدرتی دودھ کے برابر گرم ہو۔ اس کے بعد بچہ کو چمچ سے خوراک دینی چاہیے۔ ماہرین کی رائے میں جس بچہ کی عمر پانچ مہینے کی ہو اور وزن پانچ سیر سے کم نہ ہو ‘ اسے گائے کا دودھ بھی دینا چاہیے۔ دودھ کے علاوہ پانچ چھ ماہ کے بچے کو سبزیوں کا شوربہ دیا جا سکتا ہے جس میں نمک کم ہو اور مرچ بالکل نہ ڈالی جائے۔ نو‘ دس ماہ کے بچے کو آلو کا چھوٹا سا ابلا ہوا ٹکڑا بھی دیا جا سکتا ہے۔ایک غلطی سے بچنا ہر سمجھ دار ماں کا فرض ہے۔ وہ یہ ہے کہ جونہی بچہ رویا‘ ماں نے اسے دودھ پلانا شروع کر دیا۔ اس غلطی سے بچہ کی عادت بگڑ جاتی ہے۔ بچہ کو جب تک 5 سیر کا نہ ہو جائے ‘ ہر تین گھنٹے بعد دودھ پلانا چاہیے۔ اس سے وہ تندرست رہتا ہے اور متعدی امراض اور صفراوی اسہال وغیرہ کے حملوں سے محفوظ رہتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں ننھے بچوں کو بھی دھوپ کا غسل (Sun Bath) دینا مفید ہوتا ہے۔ بچوں کو گاڑی یا جھولے میں لٹا کر ایسی جگہ رکھنا چاہیے جہاں اس پر ہلکی ہلکی دھوپ پڑتی رہے‘ مگر اس کی آنکھوں پر براہ راست سورج کی شعاعیں اثر نہ ڈالتی ہوں۔ بچے کو اتنی دیر دھوپ میں لٹائے رکھیں جس سے بچہ تکلیف محسوس نہ کرنے لگے۔بچوں کو اگر دن میں دو تین بار پاخانہ آئے تو یہ صحت کی نشانی ہے ‘ بچوں کا پاخانہ عام طور پر زردی مائل‘ چمک دار قدرے پتلا ہوتا ہے۔ سمجھ دار مائیں بچوں کو مقررہ وقت پر پیشاب پاخانہ کی عادت ڈال لیتی ہیں۔ اس لئے جس طرح سے بچوں کو دودھ پلانے میں باقاعدگی کی ضرورت ہے‘ اسی طرح سے انہیں پاخانہ کی باقاعدگی کی بھی حاجت ہے۔جب بچہ کا وزن چار سیر ہو جائے تو اس وقت سے اس کی ورزش کا زمانہ شروع ہو جاتا ہے۔ شام کے 5‘ 6 بجے کے قریب بچہ کو ایسے کمرے میں لٹا دیں جو نہ زیادہ گرم ہو اور نہ زیادہ سرد۔ کبھی دائیں بائیں گھوم جاتا ہے۔ یہ اس ننھی سی جان کیلئے قدرتی کسرت اور ورزش ہے۔ اسے اس سے مت روکو۔ جب تک کہ وہ آپ نہ ہٹ جائے۔ اس کسرت سے اس کے بازو‘ ٹانگیں اور جسم کے دیگر اعضاء توانائی اور طاقت حاصل کرتے ہیں۔ نوزائیدہ بچہ کو دودھ پلانے‘ غسل دینے اور پنگھوڑا میں لیٹ کر تھوڑی ورزش کرنے کے اوقات کے علاوہ بھی جی بھر کر سونے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ ابتداء میں اگر بچہ چوبیس گھنٹوں میں سے بائیس گھنٹے بھی سویا رہے تو مضائقہ نہیں۔ چھ ماہ کے بچے کیلئے بیس گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ ایک سال کی عمر کے بچے کو سولہ گھنٹے سونا چاہیے۔ ایک سال سے لے کر دو سال کے بچے کو رات بارہ گھنٹوںکی نیند کے علاوہ دن میں بھی دو چار گھنٹے سونا مفید ہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?