جموں// کٹھوعہ ضلع کے ہیر ا نگر تحصیل کے رسانہ گائوں کی آٹھ سالہ آصفہ بانو جسے چند روز پہلے ہلاک کر دیا گیا تھا کے والدین نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے ہلاکت کی تحقیقات میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا تاکہ قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت نے پہلے ہی اس واقعہ کی تحقیقات کرانے کیلئے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے اور تب تک اس معاملے کو مزید تحقیقا ت کے لئے کرائم برانچ کو سونپا گیا ہے ۔خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین و قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقا ر علی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔