سرینگر//جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کا ایک 13رکنی وفد جموں میں وزیر اعلیٰ محبوبہ کے ساتھ ملاقی ہوا ہے جس میں وفد نے عاصفہ جان قتل معاملہ،سرحدی علاقوں کے بے گھر اور زخمی افراد کے امداد اور دیگر کچھ اہم مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے ہیں ۔کانفرنس کے جنرل سکرٹری اور پی ڈی پی لیڈر چودھری محمد یاسین پسوال کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو مختلف مسائل جن میں معصوم عاصفہ کے قتل کیس میں تحقیقات میں تیزی،سرحدوں پر فائرنگ سے ماتچرہ آبادیوں اور افراد کے کے پختہ بنکروں کے ساتھ ساتھ امداد ،خانہ بدوشوں کی باز آبادی کاری،ریاست میں فارسٹ ایکٹ کا فوری طور نفاذ کے علاوہ باقی مشکلات ان کے سامنے رکھے ۔وزیر اعلیٰ نے معصوم عاصفہ کیس کے بارے میں بتایا کہ وہ اس کیس کے معاملے کو خود دیکھ رہی ہیں اور قصواروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہوگی۔