جموں//خطہ جموں کے تقریباً تمام اضلاع کے آشاورکرس گرین بیلٹ پارک جموں میں جمع ہوئیں اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلندکرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرکے دفترکی طرف روانہ ہوئیں۔سبھی آشاورکروں نے ہاتھ میں سرنگ کے جھنڈے اورتختیاں اٹھائیں ہوئی تھیں اورمطالبہ کررہی تھیں کہ ریاست کیرالہ کے طرز پران ادائیگیاں 7500 روپے کی جائے تاکہ ان کی مالی حالت بہترہوسکے۔ یہ ریلی گرین بیلٹ پارک سے شروع ہوکر ڈویژنل کمشنر جموں کے دفترکے باہر اختتام پذیرہوئی۔ ریلی کے اختتام پرآشاورکرس یونین جموں کے ایک وفدنے شام پرسادکیسرسینئرلیڈر سیٹوریاستی کمیٹی کی قیادت میں ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی اوراپنی مانگوں پرمشتمل ایک یادداشت انہیں پیش کی جن میں ریاست کیرالہ کے طرزپر Incentive بڑھاکر ماہانہ 7500/- روپے کرنے، 45 ویں انڈین لیبرکانفرنس کی سفارشات کوعملی جامہ پہناناشامل ہے جس کے تحت آشاورکروں کوباقاعدہ بنانا،ماہانہ کم ازکم اُجرت 18ہزارروپے کرنے اورسوشل سیکورٹی فوائدجیسے پنشن اورگریجویٹی وغیرہ شامل ہے۔اس کے علاوہ آشاز کوبطورورکرز تسلیم کرنے، اے این ایم ٹرینر ز کومراعات فراہم کرنے اوردیگرمطالبات شامل ہیں۔ ڈویژنل کمشنرنے وفدکوغورسے سنااور پیش کئے گئے مطالبات کواعلیٰ سطح پراٹھانے اورانہیں حل کرنے کایقین دلایا۔