سرینگر//وزیر مملکت برائے مکانات و شہری ترقی ، سماجی بہبود ، صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی اور مرکزی معاونت والی ڈرنیج سیکٹر کی سکیموں کی عمل آوری میں سرعت لائیں تاکہ پہلے سے اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے متعلق شکایات دور کئے جاسکیں ۔وزیر اٹل مشن فار رجیونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن ( اے ایم آر یو ٹی ) اور ورلڈ بینک کی طر ف سے رقومات کی فراہمی کی بدولت جاری ڈرنیج کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ہردیش کمار ، ایس ایم سی ، یو ای ای ڈی و دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کے سلسلے میں اپنی کوششیں دوگنی کریں تاکہ شہر سرینگر میں مؤثر ڈرنیج نظام قائم ہو۔ انہوں نے شہر کی ڈرینوں کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کرانے کی ہدایات دیں۔