سرینگر//وزیر مملکت برائے مکانات و شہری ترقی آسیہ نقاش نے کل تعمیراتِ عامہ محکمہ کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے سرینگر شہر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا ۔ وزیر نے شہر میں بالعموم اور حلقہ انتخاب حضرت بل میں بالخصوص التوا میں پڑے کاموں کی تفصیل طلب کی ۔ انہوں نے افسران کو ان کاموں کیلئے از سر نو ٹینڈر طلب کرنے کی ہدایت دی ۔ دورانِ میٹنگ وزیر کو مطلع کیا گیا کہ بژھ پورہ۔ الٰہی باغ سڑک پروجیکٹ پر کام اگلے ایک دو دن میں شروع کیا جا رہا ہے ۔ وزیر نے رعنا واری میں زند شاہ سے نائیدیار تک ذیلی سڑکوں کی توسیع اور علاقے میں کمیونٹی ہال کی تعمیر سے متعلق تفاصیل طلب کیں ۔بعد میں آسیہ نے جے کے ہاوسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور سب کیلئے مکانات سکیم پر جاری عمل درآمد کا جائیزہ لیا ۔