سرینگر//مکانات و شہری ترقی ، سماجی بہبود ، صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش نے کل سرینگر شہر کادور ہ کیا اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز) کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ وزیر نے کئی ایس ٹی پیز کا معائینہ کیا، جو حضرت بل ، حبک ، نشاط ، براری نمبل اور نور باغ میں قائم ہیں ۔اپنے دورے کے دوران وزیر موصوفہ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایس ٹی پیز کا تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کریں تاکہ اُن کا سائنسی طریقوں پر اَپ گریڈ کرنے کے اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔نور باغ ایس ٹی پی کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر نے افسروں کو اس ایس ٹی پی پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔وزیر کو اس موقعہ پر اس ٹیکنالوجی کے بارے میں روشناس کرایا گیا، جس کا استعمال ان ایس ٹی پی کو چلانے میں استعمال ہوتی ہے۔